Home / کسان کارڈسےکسان کوکیاکچھ ملےگا؟

کسان کارڈسےکسان کوکیاکچھ ملےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکسانوں کیلئےبلاسودزرعی قرضےکی فراہمی کیلئےکسان کارڈکاافتتاح کردیاہے۔

کسان کارڈاسکیم کےاجزا

اسکیم کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن آن لائن کی جائے گی۔

تمام ایسےکسان جو 12.5 ایکڑ تک اراضی کے مالک ہیں اس سکیم کیلئے اہل ہوں گے۔

کسان کو اپنے ہی شناختی کارڈ (پی ایم ڈی تصدیق شدہ) کے خلاف موبائل سم رجسٹر کرانا ہوگا۔

وہ کسان جو زمین کے مالک ہیں اور جن کا زمینی ریکارڈ پی ایل آراے میں دستیاب ہے وہ قرض کے حقدار ہوں گے۔

کسانوں کے رجسٹریشن ڈیٹا بیس (پی آئی ٹی بی کے ذریعے) اور پی ایل آراے ریکارڈ کے درمیان ایک انٹرفیس بنانے کے ذریعے کسان کی ڈیجیٹل طور پر تصدیق کی جائے گی۔

زمین کی رجسٹریشن اور تصدیق کے بعد، نادرا، پی ایم ڈی، ای ای سی آئی بی سے تصدیق، کسان کو بینک آف پنجاب کی طرف سے پنجاب کسان کارڈ جاری کیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر 500,000 کسانوں کو پہلے آئیے پہلے پائیں کی بنیاد پر قرض کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

فی سیزن فی کسان زیادہ سے زیادہ قرضہ 5 ایکڑ کے لیے 150,000 روپے ہوگا (30،000 روپے فی ایکڑ)

قرض کی رقم صرف زرعی آلات (کھاد، بیج وغیرہ) کی خریداری کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

کسانوں کی اہلیت کامعیار

تمام کسان، جن کے پاس 12.5 ایکڑ تک اراضی ہے، اہل ہوں گے۔

کسان کو اپنے ہی سی این آئی سی (پی ایم ڈی تصدیق شدہ) کے خلاف موبائل سم رجسٹر کرانا ہوگی۔

وہ کسان جو زمین کے مالک ہیں اور جن کا زمینی ریکارڈ پی ایل آراے میں دستیاب ہے وہ قرض کے حقدار ہوں گے۔

کسان کارڈکیلئےاپلائی کرنےکاطریقہ کیاہے؟
اپنےموبائل فون کےمیسج باکس میں پی کےسی سپیس شناختی کارڈنمبرلکھ کرآٹھ صفرسات صفرپربھیج دیں۔ یادرکھیں کی یہ میسج بھیجتےوقت آپ کےموبائل میں بیلینس کاہونالازمی ہے۔

کسان کارڈکیلئےزمین کی اہلیت کاکیامعیارہے؟
ایک ایکڑسےزیادہ اوربارہ اعشاریہ پانچ ایکڑسےکم ارضی کےمالک اس اسکیم کیلئےاہل ہوں گے۔ مزیدبراں زرعی اراضی ریکارڈسینٹرسےتصدیق شدہ کاشتکارہی اہل ہوں گے۔ درخواست دینےکیلئےضروری ہےکہ درخواست دہندہ کی موبائل فون سم اس کےاپنےشناختی کارڈپررجسٹرہو۔
ایسےکاشتکارجن کاشناختی کارڈایکسپائرہوچکاہےوہ اس کی تجدیدکرواکراپلائی کریں ۔

کسان کارڈکہاں سےملےگا؟
کسان کارڈبینک آف پنجاب سےملےگاجس کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس دی جائےگی ۔

جن کاشتکاروں کےموضع آن لائن نہیں وہ کیسےکسان کارڈحاصل کریں؟
ایسےموضع جات جوآن لائن نہیں ان کیلئےطریقہ کارمرتب کیاجارہاہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کسان کارڈ کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے سات لاکھ کرنے،ساڑھے بارہ ایکڑ سے 25ایکڑ تک گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو مفت لیزر لیولر دینے ،25ایکڑ سے زائد کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر دینے،بغیر نفع کرائے پر زرعی مشینری فراہم کرنے ،کسان کارڈ کے ڈیلرز کی تعداد3000تک بڑھانے کا اعلان بھی کر دیا۔

یہ بھی چیک کریں

practice and procedure ordinance

سپریم کورٹ میں پہلےآو،پہلےپاو

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ میں اب مقدمات پہلےآوپہلےپاوکی بنیادپرسنےجائیں گے۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرآرڈیننس …