Home / خواجہ آصف عدلیہ پربرس پڑے ۔۔

خواجہ آصف عدلیہ پربرس پڑے ۔۔

Khawaja Asif PMLN

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف قومی اسمبلی میں خطاب کےدوران ججزپربرس پڑے،بولےججز ہماری حدود میں داخل ہوں گے تو ہم سوال اٹھائیں گے۔

سپریم کورٹ نےپنجاب اورکےپی میں الیکشن پرازخودنوٹس لیاہے،اس معاملےپرجونورکنی لارجربینچ بنایاگیاہے،اس کی جگہ فل کورٹ بنایاجائےاورایسافیصلہ دیاجائےجوآنےوالےوقتوں کیلئےبھی آب حیات ہو۔فل کورٹ پانامہ کامعاملہ بھی سنے۔

خواجہ آصف کاکہناتھاکہ اس ملک میں احتساب صرف سیاستدانوں کاہواہےاورکسی کانہیں۔ کوئی ہمیں نہ بتائےکہ اس کادامن صاف ہے۔عدلیہ سےسوال بنتاہےکہ جسٹس ثاقب اورجسٹس کھوسہ پرتنقید ہوتی ہےلیکن جسٹس ناصرالملک پرکیوں نہیں ہوتی؟

آئین کونئےسرےسےلکھناعدلیہ کاکام نہیں۔

ملک کی پہلی سیاسی شہادت ذوالفقارعلی بھٹواورآئینی شہادت میاں نوازشریف نےدی۔دونوں اس ملک کی عدلیہ کےہاتھوں ہوئیں۔۔

آج وقت ہےکہ عدلیہ اپنی عزت و وقارکیلئےشہادت دے۔

عمران خان پرتنقید ۔۔

خواجہ آصف کا تحریک انصاف چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا ایک شخص کہتا تھاامریکا نے سازش کی۔ اب کہتا ہے امریکا نے سازش نہیں کی۔

ایک مہینے میں تو چھت کا لینٹر بھی اتر جاتا ہے، اس کی ٹانگ کا پلاسٹر چھ مہینے میں بھی نہیں اترا۔ یہ احسان فراموش شخص ہے،جس ہاتھ نےاسےکھلایاآج اسی ہاتھ کوکاٹ رہاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore college rape incident

ریپ کاجھوٹاواقعہ پی ٹی آئی نےفسادپھیلانےکیلئےگھڑا،مریم نواز

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےایک بارپھرتحریک انصاف کودہشت گردجماعت قراردےدیا۔ کہایہ وہ جماعت …