لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کےرہنماجہانگیرترین کی چینی سکینڈل سےتولگتاہےجان چھوٹ گئی ہےلیکن ان کی مشکلیں کم ہوتی نظرنہیں آتیں۔
خبرآئی ہےکہ جہانگیرترین گروپ میں شامل کچھ اورایم پی ایزنےوزیراعلیٰ عثمان بزدارسےملاقات کرکےانہیں اپنی وفاداری کایقین دلایاہے۔
نجی ٹی وی کےذریعےسامنےآنےوالی خبرکےمطابق ملاقات کرنےوالوں میں نعمان لنگڑیال بھی شامل ہیں جوجہانگیرترین گروپ کااہم حصہ سمجھےجاتےہیں۔
اس خبرکی مزیدتفصیل یہ ہےکہ ملاقات کرنےوالوں نےعثمان بزدارکویقین دلایاہےکہ وہ ہرحال میں پارٹی کےساتھ کھڑےہیں۔
ذرائع کےمطابق کچھ روزمیں مزیدایم پی ایزوزیراعلیٰ سےملاقات کریں گے۔ یوں ہم قیاس کرسکتےہیں کہ جہانگیرترین آہستہ آہستہ ٹوٹ پھوٹ کاشکارہےاورممکن ہےیہ ٹوٹ پھوٹ اتنی بڑھ جائےکہ جہانگیرترین حکومت کی دھمکانےیابلیک میل کرنےکی پوزیشن میں نہ رہیں۔
کسی نےسچ ہی کہاہے: حکومت کےہاتھ لمبےہوتےہیں۔