Home / وزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف طبل جنگ بج گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف طبل جنگ بج گیا

Punjab chief minister Usman Buzdar

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پنجاب حکومت کےخلاف طبل جنگ بجادیا ۔ الزام لگایاکہ پنجاب حکومت ان کےگروپ کےلوگوں کےخلاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے،اس لیے اسمبلی میں آواز اٹھانے کے لیے گروپ بنایا۔

انہوں نےواضح کیاکہ الگ گروپ بنانےکےباوجودپی ٹی آئی کا حصہ تھے، ہیں اور رہیں گے، ہمارا گروپ تین ماہ سے بنا ہوا ہے یہ کل نہیں بنا‘۔ ’عمران خان انصاف پسند ہیں مگر پنجاب حکومت نے ہمارے لوگوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کیں، افسران کے تبادلے شروع ہوگئے، اس دباؤ کے نتیجے میں میرے عشایئے میں لوگوں نے فیصلہ کیا کہ اپنی آواز پنجاب اسمبلی میں اٹھائیں گے کیونکہ اس کی تمام ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہے، ان کا رویہ غلط ہے‘۔

جہانگیر ترین نےکہاانہوں نےاپنی آوازموثرطورپراٹھانےکی خاطرالگ گروپ بنایا، ہم کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہم پی ٹی آئی کا حصہ ہیں، پارٹی نہیں ٹوٹی اور نہ ٹوٹے گی، ہمیں انصاف کی توقع ہے۔ پنجاب حکومت ہمارےخلاف اپنی کارروائیاں بند کرے،اس حکومت کے وجود میں ہمارے لوگوں کا بھی حصہ ہے لہٰذا ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں‘۔

یہ بھی چیک کریں

PTI civil disobedience movement

سول نافرمانی تحریک پرکچھ واضح نہیں، گنڈاپور

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں سول نافرمانی کی تحریک کےحوالےسےابھی کچھ بھی حتمی …