Home / عمران خان کاخدشہ درست ثابت ہوسکتاہے: عرفان صدیقی

عمران خان کاخدشہ درست ثابت ہوسکتاہے: عرفان صدیقی

Senator Irfan Siddiqi interview

ویب ڈیسک ۔۔ سینیٹرعرفان صدیقی کہتےہیں فیض حمید کی گرفتاری کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کا یہ خدشہ درست ثابت ہوسکتا ہے کہ ان کا9مئی کے حوالے سے مقدمہ فوجی عدالت میں چلےگا۔

ایک انٹرویومیں عرفان صدیقی نے کہاعمران خان کو فوجی عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کا یقین اس لئےہے کیونکہ وہ جانتے ہیں 9 مئی کو کیا ہوا تھا، اس کی حکمت عملی بنانے والے کون تھے اور یہ سازش کیسےاورکہاں تیارکی گئی۔

عرفان صدیقی کےمطابق 9مئی کو کیا ہوا،کون ملوث تھا،منصوبہ بندی کہاں ہوئی اوراس حوالے سےجوپیغامات دئیےگئےان سب کی تفصیلات عمران خان کو معلوم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کی تفصیلات کے بارے میں عمران خان کو دوسروں کے مقابلے میں زیادہ علم ہے۔

لیگی سینیٹرنے کہاجنرل عاصم منیرکوآرمی چیف بننے سے روکنے میں فیض حمید کا ذاتی مفاد تھاجس کیلئےانہوں نے کافی کوششیں کیں۔ 200 سے زیادہ فوجی مقامات پر حملے سیاسی نہیں بلکہ ایک فوجی آپریشن تھاجو فوجی حکمت عملی کے ماہر کی ذہنیت سے عین مطابقت رکھتا ہے۔

عرفان صدیقی نےمزیدکہاکہ 9 مئی ایک ٹارگیٹڈ آپریشن تھا اور آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم کا بیان موجود ہے کہ عمران خان 26 نومبر کو راولپنڈی میں جنرل عاصم منیر کے نئے آرمی چیف کے تقرر سےپہلےاحتجاج چاہتے تھے۔ جنرل عاصم منیرکےخاندان کاڈیٹانادراسےلیک کرنےوالوں نےیہ باقاعدہ ایک سوچی سمجھی سازش کےتحت کیا۔

ایک سوال کاجواب دیتےہوئےعرفان صدیقی نےکہارپورٹس اور شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ثاقب نثار ملک میں بدامنی پھیلانے، نواز شریف کو ہٹانے اور کسی دوسرے فرد کو اقتدار میں لانے کےلئے عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہونے میں ملوث رہے۔

ن لیگ کےرہنمانے کہا کہ اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ فیض حمید نے عمران خان کے ساتھ مل کر سازش کی ہے تو عمران خان ​​کا مقدمہ بھی فوجی قانون کے تحت چلایا جا سکتا ہے۔ عمران خان کے کیس کے لیے کوئی خاص قانون سازی نہیں ہو گی،اس پر موجودہ قوانین بشمول آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan ballistic missile program

امریکہ کاپاکستان کےمیزائل پروگرام پرتحفظات کااظہار

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی، جان فائنر، نے پاکستان کے بیلسٹک …