Home / عمران آکسفورڈیونیورسٹی چانسلرکی دوڑسےآوٹ

عمران آکسفورڈیونیورسٹی چانسلرکی دوڑسےآوٹ

Imran Khan Oxford University Chancellor

ویب ڈیسک ۔۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کےچانسلرکےامیدواروں کی فہرست سےبانی پی ٹی آئی کانام نکال دیا گیا ہےتاہم کچھ پاکستانی اب بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔

دو روزپہلےبرطانوی اخباردی ٹائمز نے رپورٹ دی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات جمع کروانے کے بعد پہلی بارآکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے انتخاب میں مشکل میں پڑگئی ہے۔

رپورٹ میں بتاگیاکہ مقابلہ اتنا سخت ہے کہ بانی پی ٹی آئی کےمیرٹ پرپورااترنےکےحوالےسےقانونی رائےطلب کی گئی ۔ اخبارکےمطابق عمران خان کےحامیوں کامانناہےکہ چانسلرمنتخب ہونےکےبعدان کی جیل سےرہائی کےامکانات روشن ہوجائیں گے۔

آکسفورڈ پہلی باراپنے چانسلر شپ کا انتخاب آن لائن مقبولیت کے ووٹ کے ذریعے کرائے گا، جس میں سابق طلبہ کو اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ترجیح کے لحاظ سے درجہ بندی کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ اگلا چانسلر بننے کے خواہشمند نمایاں ناموں میں لارڈ ولیم ہیگ، لیڈی ایلش انجیولینی، لارڈ پیٹر مینڈیلسن، عمران خان، ڈاکٹر مارگریٹ کیسلی ہیفورڈ اور ڈومینک گریو شامل ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی نے38 امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کےچانسلرکےانتخابات28اکتوبرکو ہونگے۔ فہرست میں اب بھی کچھ پاکستانی امیدوارموجودہیں۔

یہ بھی چیک کریں

PM Shehbaz Sharif address SCO summit

دہشت گردی کیلئےافغان سرزمین کااستعمال روکناہوگا: شہبازشریف

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےافغانستان علاقائی ترقی اوراستحکام کے لیے بہت اہم ملک ہے …