Home / عمران خان کی ٹویٹ اوربیرسٹرگوہرکی وضاحت

عمران خان کی ٹویٹ اوربیرسٹرگوہرکی وضاحت

Imran Khan vs Sh Mujeeb

ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے شیخ مجیب الرحمان کے حوالے سے عمران خان سے منسوب بیان کی وضاحت جاری کرتےہوئےکہاہےکہ جس اکاونٹ سےشیخ مجیب الرحمان والی ویڈیواپ لوڈہوئی ہےوہ عمران خان کاہی ہےلیکن خان صاحب اپنی ہرٹوئٹ کےہرلفظ کونہیں دیکھ پاتے۔

ایک انٹرویومیں بات کرتےہوئےبیرسٹرگوہرنےکہاکہ 1971سےہماراموازنہ سیاسی حوالےسےتھانہ کہ فوجی حوالےسے۔بیرسٹرگوہرنےاسی حوالےسےاپنی ٹویٹ میں لکھاکہ پارٹی کواکثریت حاصل ہوئی لیکن کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔ رہنما نااہل کئے گئے، دوبارہ گنتی میں نشستیں کم ہوئیں اور پھر اکثریت اقلیت میں بدل گئی۔ تو دیکھیں 1971 میں ملک کے ساتھ کیا ہوا جو اب کیا جا رہا ہے۔ یہ ہےہمارا بیانیہ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم عوامی لیگ اور خان صاحب شیخ مجیب نہیں ہیں۔

عمران خان کے ”ایکس“ اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری گئی تھی، اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا تھاہر پاکستانی کو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا اور یہ جاننا چاہئیے کہ اصل غدار تھا کون ،جنرل یحیٰ خان یا شیخ مجیب الرحمان؟۔

یہ بھی چیک کریں

Khwaja Asif BBC interview

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سےبات کرسکتی ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں حکومت کوپی ٹی آئی اوراسٹیبلشمنٹ کےدرمیان مذاکرات سےکوئی …