Home / عمران خان کودکھانےپربڑی عدالت میں اختلاف

عمران خان کودکھانےپربڑی عدالت میں اختلاف

NAB amendment case in Supreme Court

ویب ڈیسک ۔۔ نیب ترامیم کالعدم قراردینےکےخلاف کیس کی کارروائی براہ راست دکھانےکےمعاملےپرسپریم کورٹ میں بڑااختلاف سامنےآگیا۔

جسٹس اطہرمن اللہ نےدیگرججزسےاختلاف کرتےہوئےکیس کی کارروائی براہ راست نشرکرنےکی درخواست کومنظورکیااوراپنےاختلافی نوٹ میں لکھاکہ کیس بنیادی حقوق سےمتعلق ہےاوربنیادی حقوق کےتحفظ کیلئےاسےبراہ راست نشرکرناضروری ہے۔

نیب ترامیم کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کےدوران عمران خان بذریعہ ویڈیولنک پیش ہوئےلیکن عدالتی کارروائی لائیو نہیں دکھائی گئی۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے سماعت لائیو دکھانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، جسے چیف جسٹس کی سربراہی میں بننے والےتین رکنی بینچ نےدوایک کی اکثریت سےمستردکردیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے سے اختلاف کیا۔

اپنےاختلافی نوٹ میں جسٹس اطہرمن اللہ نےلکھاکہ بانی پی ٹی آئی ملک کی سب سےبڑی جماعت کےسربراہ ہیں ان کوٹیلی وژن پردکھاناکسی قانون کی خلاف ورزی نہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Khwaja Asif BBC interview

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سےبات کرسکتی ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں حکومت کوپی ٹی آئی اوراسٹیبلشمنٹ کےدرمیان مذاکرات سےکوئی …