Home / عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

Defence minister Khawaja Asif presser

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان کومعافی مانگنےکاآغازقراردےدیا۔ پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےخواجہ آصف کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی اقتدارکیلئےکچھ بھی کرسکتےہیں ۔

خواجہ آصف نےکہاکہ ابھی تومنتوں ترلوں کی ابتداہوئی ہے،یہ اقتدارمیں آنےکیلئےپاوں بھی پڑجائیں گے۔ عمران خان ایک شاطرآدمی ہیں ، ڈیڑھ سال نومئی واقعات سےلاتعلقی کےبیانات دینےکےبعدان کاتازہ بیان بےوجہ نہیں ۔ شایدعمران خان یہ چاہتےہیں کہ میں نےاپناقصورمان لیاہے،اب مجھےمعاف کردیاجائے۔

وزیردفاع نےکہاکہ ساری دنیاجانتی ہےکہ وہ کون لوگ تھےجو9مئی کوجی ایچ کیو، کورکمانڈرہاوس گئےاورجنہوں نےشہداکی یادگاروں کی بےحرمتی کی اورکس کےکہنےپرکی ؟ پاکستان کی تاریخ میں جتناخوفناک ٹرینڈپی ٹی آئی نےمتعارف کرایا، کسی اورکوایساکرنےکی جرآت نہیں ہوئی ۔ جس طرح مچھلی پانی کےبغیرنہیں رہ سکتی ، بالکل اسی طرح عمران خان اقتدارکےبغیرنہیں رہ سکتا۔

جی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال کابیان دراصل عمران خان کامعافی کیلئےدیاگیا’بیانہ’ہے۔ جتنی قلابازیاں انہوں نےباجوہ کےبارےمیں کھائی ہیں ، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ ان سےآپ کچھ بھی توقع کرسکتےہیں۔ ان کےکوئی اصول نہیں ، یہ اقتدارکیلئےکسی بھی حدتک جاسکتےہیں۔

خواجہ آصف نےکہاکہ عمران خان معافی مانگ بھی لیتےہیں توبھی سیاست میں وہ ہمارےلئےخطرہ نہیں ۔ یہ ملک کیلئےخطرہ ہیں ۔ انہوں نےہرجگہ پاکستان کےخلاف جنگ کااعلان کررکھاہے۔ اوورسیزمیں بیٹھےہوئےان کےہزاروں ایکٹویسٹ دن رات فوج کوگالیاں دےرہےہیں ۔ ایسےشخص کوکیسےملک کےمفادات کانگہبان بنایاجاسکتاہے۔

انہوں نےکہاکہ اگرباہربیٹھاکوئی پاکستانی ملکی مفادات کےخلاف جاتاہےتوایسےشخص کاپاکستانی پاسپورٹ ختم کردیناچاہیے۔

اسدقیصرکومخاطب کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ انہیں اپنےعلاقےمیں سگریٹ پر300ارب روپےکی ٹیکس چوری کوبندکراناچاہیے۔ اسدقیصراپنےدورحکومت میں سگریٹ کارخانوں کےمالکان کولےکراس وقت کےچیئرمین ایف بی آرشبرزیدی کےپاس پہنچ جایاکرتےاورکہتےہیں ان کےٹیکس معاف کردیں ۔ اسدقیصرسگریٹ کےان ٹیکس چوروں سےہمیں 200ارب ہی دلوادیں توہم بجلی کےصارفین کوکچھ ریلیف دےدیں گے۔ اسدقیصرٹیکس چوروں کی سرپرستی کرناچھوڑدیں ۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR press conference

پاک فوج کسی سیاسی جماعت کےحق میں یاخلاف نہیں: ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک ۔۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کہتےہیں پاک فوج قومی ادارہ …