ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کےخراب معاشی حالات اوربہترمستقبل کی تلاش میں پاکستانیوں کابیرون ملک جانےکاسلسلہ زورپکڑنےلگا۔
ایک رپورٹ کےمطابق روزگارکی تلاش میں 2023کےپہلےسات ماہ کےدوران 4لاکھ 50ہزارسےزائدپاکستانی بیرون ملک چلےگئے۔ رپورٹ کےمطابق بیرون ملک جانےوالوں میں ڈاکٹرز،انجینئرز،بنک منیجرز،آئی ٹی ایکسپرٹ،سیلزمین اورعام مزدورشامل ہیں۔
خلیجی اخبارکےرپورٹ کےمطابق روزگارکی تلاش میں پاکستانیوں نےسب سےزیادہ رخ سعودی عرب کاکیا۔ تقریباًدولاکھ سےزائدافرادروزگارکےسلسلےمیں سعودی عرب منتقل ہوئے۔ اس کےعلاوہ ایک لاکھ سےکچھ زیادہ متحدہ عرب امارات ، پینتیس ہزارکےقریب قطر، تقریباًاتنےہی عمان، آٹھ ہزارکےقریب بحرین جبکہ سولہ ہزارنےروزگارکےسلسلےمیں ملائشیاکارخ کیا۔