Home / حج آپریشن 2024کی تاریخ کااعلان

حج آپریشن 2024کی تاریخ کااعلان

Hajj operation 2024 in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نےحج 2024 کے انتظامات مکمل کرلیےہیں۔ وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔

ایک خبر کے مطابق حج آپریشن 9 مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا جو 9 جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہےگا۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور ملتان ائیرپورٹس پر حج آپریشن بیک وقت شروع ہوگا۔کوئٹہ، سکھر، سیالکوٹ اور رحیم یارخان ائیرپورٹس پر بھی حج فلائٹ آپریشن ہوگا۔

پشاور کے عازمین حج اسلام آباد ائیرپورٹ سےجبکہ فیصل آباد کے عازمین حج لاہور ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔

کراچی ائیرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع ہوگی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ سروس رواں سال بھی ہوگی۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت جانے والےعازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔

پی آئی اےسمیت 3 نجی ائیرلائنز حج فلائٹ آپریشن میں حصہ لیں گی۔عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل 30 اپریل سےحاجی کیمپوں میں شروع ہوگا۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 69 ہزار 500 عازمین حج حجاز مقدس جائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore college rape incident

ریپ کاجھوٹاواقعہ پی ٹی آئی نےفسادپھیلانےکیلئےگھڑا،مریم نواز

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےایک بارپھرتحریک انصاف کودہشت گردجماعت قراردےدیا۔ کہایہ وہ جماعت …