Home / نیب قانون میں بڑی تبدیلی،پی ٹی آئی پریشان

نیب قانون میں بڑی تبدیلی،پی ٹی آئی پریشان

NAB Ordinance Amendment

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ نیب کےقانون میں بڑی تبدیلی ۔ اب کسی بھی ملزم کوانکوائری کی سطح پر گرفتارکیاجاسکےگااوراگرکوئی ملزم تعاون نہیں کرتاتونیب چیئرمین اس کی گرفتاری کےوارنٹ جاری کرسکیں گے۔

قائم مقام صدرصادق سنجرانی نےنیب آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دےدی ہے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق گرفتار ملزم کو 14 کے بجائے 30 دن تک جسمانی ریمانڈ پر رکھا جا سکےگا۔

چیئرمین نیب تفتیش میں عدم تعاون پرملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرسکیں گے۔

جیونیوزنےذرائع کےحوالےسےخبردی ہےکہ نیب ترامیم پر کابینہ کے اجلاس میں سب سے آخر میں کارروائی کی گئی اور تمام بیوروکریٹس کو کابینہ کے بند کمرے کے اجلاس سے باہر نکال دیا گیا۔

تحریک انصاف کاردعمل

رہنماتحریک انصاف فرخ حبیب نےردعمل دیتےہوئےکہاکہ بدنیتی پرمبنی نیب ترامیمی آرڈینینس جو رات کے اندھیر میں واردات ڈالی گئی ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی غیر موجودگی میں سب وارداتیں ڈال لی گئی ہے۔
نیب ترامیمی ایکٹ سے پہلے اقتدار پر قابض شہباز شریف، سلیمان، حمزہ اسحاق ڈرا اور زرداری فائدہ اٹھا چکے ہے اب رات کے اندھیرے اس نیب قانون میں ترامیمی آرڈیننس جاری کرکے چیئرمین نیب کوپی ٹی آئی چیئرمین کو پکڑنے کا اختیار فراہم کردیا گیا ہے۔ جنگل کا قانون ہے

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR press conference

پاک فوج کسی سیاسی جماعت کےحق میں یاخلاف نہیں: ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک ۔۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کہتےہیں پاک فوج قومی ادارہ …