Home / فارن فنڈنگ کیس: پی ڈی ایم کادباوکام کرگیا

فارن فنڈنگ کیس: پی ڈی ایم کادباوکام کرگیا

Foreign funding case verdict

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ڈی ایم کادباوکام کردیا۔ الیکشن کمیشن نےمحفوظ فیصلہ سنانےکیلئےکام کاآغازکردیا۔

نجی ٹی وی کی خبرکےمطابق اس حوالےسےالیکشن کمیشن نےتیاریاں شروع کردی ہیں اورروزانہ کی بنیادپراجلاس بھی منعقدکئےجارہےہیں۔ کیس کافیصلہ اگست کےوسط تک سنائےجانےکاامکان ہے۔

الیکشن کمیشن نےکیس کےفیصلےکوحتمی شکل دیناشروع کردی ہےاورچیف الیکشن کمیشن خودسارےعمل کی نگرانی کررہےہیں۔ انہوں نےکمیشن کےاعلیٰ حکام کوہدایت دی ہےکہ وہ روزانہ دفترآئیں۔

ذرائع کےمطابق کیس کافیصلہ سینکڑوں صفحات پرمشتمل ہوگااورالیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم معاونت کررہی ہے۔ الیکشن کمیشن پرممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی آٹھ سال پرمحیط سماعتوں اوردیگرتفصیلات کاجائزہ لیاجارہاہے۔

ٹھوس فیصلےکیلئےاسٹیٹ بنک کےاعدادوشماراوراسکروٹنی کمیٹی کی فائنڈنگ کودیکھاجارہاہے۔

یہ بھی چیک کریں

CM Punjab laptop scholarship orogram

پنجاب ہونہارلیپ ٹاپ سکالرشپ پروگرام

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں "ہونہار لیپ …