Home / عمران خان کاساتھ دوں گا:فوادچودھری

عمران خان کاساتھ دوں گا:فوادچودھری

fawad ch Aaj tv interview

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف چھوڑنےکےبعددوبارہ واپسی کیلئےکوششوں میں مصروف فوادچودھری نےخبردارکیاہےکہ پی ٹی آئی نےاسٹیبلشمنٹ سےڈیل کی تواس کاحشرن لیگ اورپیپلزپارٹی سےبھی بدترہوگا۔

آج نیوزکےپروگرام میں بات کرتےہوئےفوادچودھری نےکہاپی ٹی آئی قیادت پرتنقیدکرنانہیں چاہتالیکن جوبات انہوں نےکی اس کاجواب دیناضروری تھا۔

فوادچودھری کاکہناتھا9مئی کےبعدجس طرح پنجاب اورکراچی کی قیادت کوبربریت اورفسطائیت کانشانہ بنایاگیا،خیبرپختونخواکی لیڈرشپ کےساتھ وہ سب نہیں ہوا۔

فواد چوہدری نےکہاپی ٹی آئی کی قیادت کاکہناہےپارٹی میں میری واپسی کافیصلہ عمران خان رہائی کےبعدکریں گےحالانکہ پارٹی کی جوپالیسی ہےاس سےوہ رہاہونےوالےنہیں ۔

سابق پی ٹی آئی رہنمانےکہاسیاست میں ٹائمنگ کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ 9فروری کےالیکشن کےبعداورلیاقت چٹھہ کےبیان کےبعدلوگوں کوباہرنکالنےکابہت اچھاموقع تھاجسےضائع کردیاگیا۔

انہوں نےکہاعمران خان ، مولانافضل الرحمان ، جی ڈی اےاورجماعت اسلامی ایک ساتھ کھڑےہوجائیں توحکومت اوراسٹیبلشمنٹ کوبات چیت کیلئےآگےآناہی ہوگالیکن اگرآپ کاکوئی وزن ہی نہیں ہوگاتووہ آپ کی بات کوکیوں وزن دیں گے۔

فوادچودھری نےکہابھلےپی ٹی آئی میں میری واپسی ہویانہ ہولیکن اس وقت عمران خان کاساتھ دیناضروری ہےکیونکہ ایسانہ کیاتوپاکستان کےعوام بہت عرصےتک کسی فیصلہ سازی میں نہیں آسکیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Khwaja Asif BBC interview

خواجہ آصف کےبیان پرافغان حکومت کاسخت جواب

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف کےاس بیان پرکہ آپریشن عزم استحکام کےتحت ضرورت …