Home / فیض حمیدکاٹرائل مارچ میں مکمل ہونےکاامکان

فیض حمیدکاٹرائل مارچ میں مکمل ہونےکاامکان

Faiz Hameed Trial

ویب ڈیسک ۔۔ معروف صحافی اورکالم نگارجاویدچودھری کاسابق آئی ایس آئی چیف فیض حمیدکےٹرائل کےحوالےسےبڑاانکشاف ۔

آج نیوزپرشوکت پراچہ کےپروگرام میں بات کرتےہوئےجاویدچودھری نےدعویٰ کیاکہ فیض حمیدکاٹرائل مارچ 2025تک مکمل ہوجائےگا ۔ انہوں نےکہاعمومی طورپراس لیول کےٹرائل میں 6سے7ماہ لگتےہیں۔

جاوید چودھری نے کہاسپریم کورٹ کےاحکامات کے مطابق پاک فوج نے ایک کورٹ آف انکوائری کا اہتمام کیا تاکہ ٹاپ سٹی کیس سے متعلق شکایات کاسچ سامنےآسکے۔اسی حوالےسےفیض حمید کے خلاف، آرمی ایکٹ کے تحت، ڈسپلنری کارروائی کی گئی۔ یہ بات آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز میں بتائی گئی۔ فیض حمید کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد آرمی ایکٹ کی دیگر خلاف ورزیوں کے بھی شواہد ملے ہیں۔

یادرہےکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی پر12اگست 2024کو گرفتار کیا گیا۔ یہ اقدام ایک پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی طرف سےغلط طرزِعمل کی شکایت پرکیاگیا۔

جاوید چودھری کےبقول مرکزی خفیہ ادارے کےسابق سربراہ نےتمام الزامات کوغلط قراردیتےہوئےکیس لڑنےکافیصلہ کیا۔

یہ بھی چیک کریں

practice and procedure ordinance

سپریم کورٹ میں پہلےآو،پہلےپاو

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ میں اب مقدمات پہلےآوپہلےپاوکی بنیادپرسنےجائیں گے۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرآرڈیننس …