Home / فیض حمیدنےعمران خان کےخلاف ثبوت دئیے: فیصل واوڈا

فیض حمیدنےعمران خان کےخلاف ثبوت دئیے: فیصل واوڈا

faisal wavda statement against Imran Khan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سینیٹرفیصل واوڈانےکہاہےملک میں سیاسی عدم استحکام کےذمہ دارعمران خان ہیں ۔ فیصل واوڈاکےمطابق فیض حمیدنےکچھ عرصہ پہلے9مئی واقعات میں عمران خان کےملوث ہونےکےثبوت دےدئیےتھے۔

ایک سوال کےجواب میں فیصل واوڈانےکہاکہ 9مئی کےروزجی ایچ کیوجانےکامشورہ عمران خان کوفیض حمیدنےنہیں دیاتھابلکہ اس میں عمران خان ملوث تھے۔ نجی ٹی وی سےبات کرتےہوئےفیصل واوڈانےکہاکہ مخصوص نشستوں کےفیصلےپرعملدرآمدنہیں ہوگا۔ الیکشن کمیشن، پارلیمنٹ،سپیکر قومی اسمبلی اورصدرمملکت راستے میں کھڑے ہیں۔

فیصل واوڈانےکہاکہ آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ اور آئین کی تشریح کرنا سپریم کورٹ کا کام ہے۔9 مئی پر اسٹیبلشمنٹ بہت واضح ہے،آئندہ جتنے بھی آرمی چیف آجائیں فوج اپنی لڑائی میں مستقل رہے گی۔ ستمبر اکتوبر میں سیاست میں گرمی ہوگی مگر حکومت کو خطرہ نہیں، پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی شدت سے ضرورت نہیں، فارورڈ بلاک بھی چھانٹ کرلایاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR press conference

پاک فوج کسی سیاسی جماعت کےحق میں یاخلاف نہیں: ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک ۔۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کہتےہیں پاک فوج قومی ادارہ …