Home / وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا

electricity prices to be reduced

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کرلیا،جس کے تحت مالی سال 2024-25کی دوسری سہ ماہی کے لیے 2روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔ پاورڈسٹری بیوشن کمپنیوں نےیہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپراکوجمع کروادی ہے۔

نیپراکی جانب سے اس درخواست کو منظوری مل جاتی ہے، تو مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کانفاذہوگا۔ اس فیصلے سے عوام کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا نے 12 فروری 2025 کو درخواستوں پرعوامی سماعت کرنےکافیصلہ کیاہے۔اگرکمی منظورہوتی ہے، تواس کمی کااثرمارچ، اپریل اور مئی 2025 کے مہینوں میں بجلی کےنرخوں پرہوگا۔

اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک کے صارفین بھی مستفید ہوں گے، جبکہ لائف لائن صارفین کو اس ریلیف سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔

یہ اقدام عوام کو مہنگائی کے بوجھ میں کمی اور بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Courts stops implementation on US birthright order

عدالت نےٹرمپ کابڑاحکمنامہ معطل کردیا

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی ریاست سیاٹل کےایک فیڈرل جج نےصدرٹرمپ کےامریکہ میں غیرقانونی طورپرمقیم تارکین …