ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب حکومت کابجلی کےصارفین کیلئےاعلان کردہ 14 روپے فی یونٹ ریلیف 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو نہیں ملے گا،کیونکہ 200یونٹ تک بجلی پہلےہی مہنگی نہیں کی گئی تھی ۔
سولہ اگست کونوازشریف نےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکےساتھ پریس کانفرنس کرتےہوئےصوبےمیں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کواگست اورستمبر2024کےبلوں میں 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان کیاتھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کےاقدام کوسراہاتھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت کی جانب سے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی منہگی نہیں کی گئی تھی اس لیے پنجاب حکومت کا حالیہ اعلان کردہ فی یونٹ14روپےکاریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ تک کےصارفین کو ہی ملےگا۔