Home / سوشل میڈیادوستی کاخوفناک انجام

سوشل میڈیادوستی کاخوفناک انجام

Social Media Friendship

ویب ڈیسک ۔۔ آج کےاخبارات میں شائع ہونےوالی ایک خبرانسان کویہ سوچنےپرمجبورکردیتی ہےکہ برائی کی طرف اٹھنےوالاچھوٹاساایک قدم بہت بڑی تباہی کی وجہ بھی بن سکتاہے۔

اخبارمیں شائع ہونےوالی تفصیل کےمطابق ثاقب نامی ایک اوباش شخص نےفیس بک پرڈسکہ کی رہائشی ایک شادی شدہ خاتون سےدوستی کرلی ۔ شروع شروع میں تودوستی چیٹ میسنجرتک محدودرہی لیکن پھروقت کےساتھ ساتھ دونوں کےتعلقات اس حدتک آگےبڑھ گئےکہ ثاقب اپنی دوست خاتون سےاس کی نازیباتصاویراورویڈیوزمنگوانےلگا۔

خاتون کی نازیباتصاویراورویڈیوزجمع کرنےکےبعدثاقب نےاپنااصلی رنگ دکھایااورخاتون کوبلیک میل کرنےلگا۔ ثاقب خاتون کی تصاویراس کےگھروالوں کوبھیجنےکی دھمکیاں دیکررقم بٹورنےلگا۔ ثاقب کےمطالبات حدسےبڑھنےلگےتوخاتون نےانکارکرنےپراس نےنازیباتصاویرخاتون کےگھروالوں کوبھیج دیں ۔

تصاویرخاتون کےسسرال والوں کےگھرپہنچنےہی قیامت ٹوٹ پڑی اورایک ہنستابستاگھرتنکوں کی طرح بکھرگیا۔ بیوی کی نازیباتصاویردیکھتےہی شوہرنےاسےطلاق دیکرگھرسےنکال دیا۔ یہی نہیں بلکہ جب بیٹےنےماں کی قابل اعتراض تصاویردیکھیں تواس نےماں کوگولی ماردی،خوش قسمتی سےگولی ٹانگ میں لگی اورخاتون کی جان بچ گئی ۔

ایک منٹ ۔۔ ایک منٹ ۔۔ تباہی کاسلسلہ یہیں نہیں رکا۔ بلکہ خاتون کی گندی تصاویردیکھنےکےبعدان کی چھوٹی بہن کوبھی اس کےشوہرنےطلاق دیکرگھرسےنکال دیا۔

ادھرپولیس نےاس واقعہ کی اطلاع ملنےکےبعدثاقب کوگرفتارکرکےاس کےقبضےسےمتعددنازیباتصاویراورویڈیوزبرآمدکرلی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

UK reaction on Pakistani military courts

برطانوی حکومت اور یورپی یونین کا پاکستان میں فوجی عدالتوں کی سزاؤں پر ردعمل

ویب ڈیسک ۔۔ برطانوی حکومت نے پاکستان میں فوجی عدالتوں سے25 شہریوں کو سزاؤں پر اپنے …