ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کیلئےبڑادھچکا۔ ٹھیکیداروں نےمہینوں پہلےتعمیراتی لاگت میں ہونےوالےاضافےکےبعدتمام سرکاری ہاوسنگ اسکیموں پرکام روک دیاہے۔
روزنامہ ڈان کی رپورٹ کےمطابق سیکریٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب نےپبلک اکاونٹس کمیٹی کوبتایاکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں شروع ہونے والی سرکاری ہاؤسنگ اسکیموں پرگزشتہ سال اگست میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعدکام روک دیاگیا تھا۔
سیکریٹری عمران زیب نےپی اےسی کوبتایا کہ سرکاری ہاؤسنگ منصوبوں پر تعمیراتی کام شیڈول کے مطابق جاری تھا لیکن اگست 2021 میں سریے کی قیمت ایک لاکھ 40 ہزار روپے فی ٹن سے بڑھ کر غیر معمولی اضافے کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار روپے تک ہوگئی، انہوں نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران سیمنٹ کی قیمت میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوا۔
عمران خان کی چھٹی کافیصلہ ہوگیا:نجم سیٹھی کابڑادعویٰ
عمران زیب کےمطابق کنسٹرکشن میٹریل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے نتیجے میں ٹھیکیداروں نے اخراجات میں نظرثانی کا مطالبہ کیا تھالیکن وزارت ہاؤسنگ نے ان کے مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔
انہوں نے پی اے سی کو مزید بتایا کہ ٹھیکیدار اس وقت تک ان منصوبوں پر کام دوبارہ شروع نہیں کریں گے جب تک کہ کوئی ایسا قانونی حکم جاری نہیں کیا جاتا جب تک حکومت انہیں منصوبوں کی لاگت میں ہونے والے اضافے کے فرق کو ادا نہیں کرتی ۔
عمران خان نےاقتدارکیلئےاسٹیبلشمنٹ سےسجھوتہ کیا:حامدخان
انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبہ بندی کمیشن اس وقت اس بات پر غور کر رہا ہے کہ وزارت ہاوسنگ، کیسے کنٹریکٹرز کو لاگت میں اضافے کے فرق کو ادا کر سکتی ہے۔