ویب ڈیسک ۔۔ بشریٰ بی بی کےپہلےشوہرخاورمانیکانےعمران خان اوربشریٰ بی بی کےنکاح کےخلاف عدالت سےرجوع کرلیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آبادمیں دائردرخواست میں مفتی سعید،عون چودھری اورمحمدلطیف کےنام بطورگواہ درج ہیں۔ درخواست میں کہاگیاہےکہ عمران اوربشریٰ بی بی نےعدت کےدوران نکاح کیا۔ دونوں کےشادی سےپہلےبھی ناجائزتعلقات تھے۔
خاورمانیکا نے اپنا بیان سول جج کی عدالت میں ریکارڈ کرایا اور درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کانکاح غیرشرعی ہے۔ دوران عدت نکاح کرکےدونوں نےگناہ کاارتکاب کیا۔
خاورمانیکانےاپنی درخواست میں کہاکہ بشریٰ بی بی سے 1989 میں شادی ہوئی تھی، ہماری زندگی پر سکون تھی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نےپیری مریدی کے چکر میں ہماری زندگی میں مداخلت کی۔
عدالت نےخاورمانیکاکی درخواست پرفریقین کونوٹس جاری کرکےاگلی سماعت 28نومبرتک ملتوی کردی۔