مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ بلاول بھٹونےمسلم لیگ ن کےساتھ وفاقی کابینہ میں شمولیت کی خبروں کومستردکردیا۔ ٹھٹھہ میں جلسےسےخطاب کرتےہوئےکہاہم مخلوط حکومت کاحصہ ہوں گےلیکن وزارتیں نہیں لیں گے۔
اس حوالےسےمزیدبات کرتےہوئےانہوں نےکہامخلوط حکومت میں ہمارےصدارت کےامیدوارآصف زرداری ہوں گے۔بلاول بھٹونےکہاانہیں پیشکش کی گئی کہ آخری دوسال کیلئےوہ وزیراعظم بن جائیں لیکن انہوں نےانکارکردیا،کیونکہ میں اس طرح سےوزیراعظم نہیں بن سکتا،جب بھی وزیراعظم بنوں گاعوام کی حمایت سےبنوں گا۔
بلاول بھٹونےمزیدکہاانہوں نےیہ الیکشن وزیراعظم کی کرسی پربیٹھنےکیلئےنہیں بلکہ عوام کوان کی مشکلات سےنکالنےکیلئےلڑا،لیکن یہ عجیب الیکشن تھےکہ جیتنےوالےاورہارنےوالےدونوں احتجاج کررہےہیں۔ ایسےمیں ہم بھی احتجاج شروع کردیں توکیاہوگا؟
بلاول نےکہاملک بھرمیں آگ لگی ہوئی ہےاورپیپلزپارٹی اس آگ پرپانی ڈالنےکیلئےایک بارپھرپاکستان کھپےکانعرہ لگاتی ہے۔ انہوں نےکہاجوبھی ہم سےوزیراعظم کاووٹ مانگنےآئےگاہم اس سےوزارتیں نہیں بلکہ چھوٹےصوبوں کیلئےحقوق لیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نےخودپردھاندلی کاالزام لگانےوالی جماعتوں جےیوآئی اورجی ڈی اےکےامیدواروں کوچیلنج کرتےہوئےکہاکہ اگروہ سمجھتےہیں میں نےدھاندلی کرکےانہیں ہرایاتوآئیں ضمنی الیکشن میں مجھ سےمقابلہ کرلیں،انہیں اپنی اوقات کاپتاچل جائےگا۔
بلاول بھٹوکاکہناتھاتمام سیاستدان عمرمیں مجھ سےبڑےہیں لیکن سب اپنےلئےسوچتےہیں، پاکستان کو بچانے کا وقت آ گیا ہے، تمام سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں اپنے لیے نہیں،عوا م کےلیے سوچیں، اگر ہم محنت کریں گے تو کوئی طاقت ہماری جمہوریت اوروفاق کو نقصان نہیں پہنچاسکتی۔