Home / علی امین گنڈاپورکی دھمکی پروفاق کاجواب

علی امین گنڈاپورکی دھمکی پروفاق کاجواب

attaullah tarar responds ali amin gandapur

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی وفاقی حکومت کےخلاف دھمکی آمیزتقریرپروفاقی حکومت کاردعمل بھی سامنےآگیا۔

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑنےعلی امین گنڈاپورکوجواب دیتےہوئےکہاسرکاری املاک اوراداروں کادفاع کرناجانتےہیں۔ کسی نےقانون ہاتھ میں لیاتوسخت ایکشن لیاجائےگا۔

عطاتارڑنےکہاخیبرپختونخواحکومت وفاق سےمحاذآرائی چاہتی ہےلیکن ہم یہ سازش کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔

وزیراطلاعات کاکہناتھابجلی، گندم اورمحاصل کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بول کرسیاسی آگ بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کبھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد پر حملے تو کبھی  پیسکو کے دفتر پر  قبضے اور وفاقی حکومت کو 15 دن کی ڈیڈ لائن کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

عطاتاڑنےکہا وفاقی حکومت سیاسی اختلافات سے بالاترہوکر آئین اورقانون کےمطابق خیبرپختونخوا کےعوام کے حقوق اوروسائل کی فراہمی میں اپنا بھرپورکردارادا کرتی رہے گی۔

یہ بھی چیک کریں

PTI civil disobedience movement

سول نافرمانی تحریک پرکچھ واضح نہیں، گنڈاپور

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں سول نافرمانی کی تحریک کےحوالےسےابھی کچھ بھی حتمی …