Home / مادروطن کےدفاع کیلئےہمہ وقت تیارہیں:آرمی چیف

مادروطن کےدفاع کیلئےہمہ وقت تیارہیں:آرمی چیف

Army Chief Gen Asim Munir

ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےکہاہےمسلح افواج مادروطن کی سالمیت اورخودمختاری کے دفاع کیلئےہمہ وقت تیارہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رحیم یار خان کے قریب فیلڈ ایکسرسائزکا دورہ کیاجہاں انہیں شمشیر صحرا مشق کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نےمشق کےعلاقےمیں فوجیوں کےساتھ دن گزارا۔

سپہ سالارنے ٹینک، انفنٹری،آرٹلری ایئرڈیفنس اوراینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا مشاہدہ کیا۔مشق میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا،الیکٹرانک وارفیئرکی صلاحیتوں اورمعلوماتی آپریشنزکوبھی مشق کاحصہ بنایاگیا۔

 جوانوں سےبات چیت کےدوران آرمی چیف نےتربیتی معیارات، آپریشنل تیاریوں اور تمام رینک کے اعلیٰ حوصلے کی تعریف کی۔

شمشیرصحرامشق کامقصد چیلنجزسےنمٹنےکےلیےپیشہ ورانہ مہارتوں اورمیدان جنگ کےطریقہ کارمیں اضافہ کرناتھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہر وقت تیار  رہنا چاہیے، مسلح افواج مادر وطن کی سالمیت اورخودمختاری کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

PTI civil disobedience movement

سول نافرمانی تحریک پرکچھ واضح نہیں، گنڈاپور

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں سول نافرمانی کی تحریک کےحوالےسےابھی کچھ بھی حتمی …