ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی سپریم کورٹ نےراوی اربن ڈیولپمنٹ پلان کیس پرلاہورہائی کورٹ کےفیصلے کومعطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو منصوبے پرکام جاری رکھنےکی اجازت دے دی ہے۔
مقامی میڈیاکےمطابق سپریم کورٹ نے دریائے راوی اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کےلاہورہائیکورٹ کے فیصلےکو معطل کردیاہے۔
سپریم کورٹ کابنچ نےمیگا ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی منسوخی کے خلاف اپیلوں کی سماعت کررہا تھا، جسے 25 جنوری کوعدالت عالیہ کی جانب سے’غیرآئینی’ قراردیا گیاتھاکیونکہ اس میں ماسٹرپلان کی کمی تھی۔
قبل ازیں عدالت نے پنجاب حکومت کی قانونی ٹیم کو بینچ کے سامنے پیش ہونے کے لیے تیار نہ ہونے پر سرزنش کی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نےمنصوبےپر فوری طور پر تعمیرات بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئےقراردیاتھاراوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2020کا سیکشن 4 غیر آئینی ہے۔
حکومت کاگیم چینجرمنصوبہ غیرقانونی قرار
سپریم کورٹ کےاس فیصلےکوتحریک انصاف کی حکومت کیلئےبڑاریلیف قراردیاجارہاہےکیونکہ وزیراعظم عمران خان نےلاہورہائیکورٹ کےفیصلےکےبعدذاتی طورپرلاہورآکرمنصوبےکی سائٹ کادورہ کیااوروہاں سےایک ویڈیوپیغام بھی جاری کیا،جس میں انہوں نےاس منصوبےکی افادیت پرزوردیااورکہاتھاکہ عدالت عالیہ کےسامنےاس منصوبےکودرست طورپرپیش نہیں کیاگیا۔