مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پی ٹی آئی رہنمااوررکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نےسنی اتحادکونسل سےاتحادکوبڑی غلطی قراردیتےہوئےاس کی تحقیقات کامطالبہ کردیا۔
جیونیوزپرپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےشیرافضل مروت نےان غلطیوں کی نشاندہی کی جن کی وجہ سےآج پارٹی کوبھاری سیاسی نقصان اٹھاناپڑرہاہے۔
شیرافضل مروت نےسوال اٹھایاکہ بانی پی ٹی آئی کی جے یو آئی شیرانی کے ساتھ اتحاد کی منظوری کے بعد، بلے باز کیسے منظرعام پرآیا؟
پی ٹی آئی رہنمانےیہ سوال بھی اٹھایاکہ سُنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے بعد پیدا ہونے والے ایشوز کا ادراک ہونے کے باوجودپی ٹی آئی قیادت اُس میں کیوں شامل ہوئی؟
شیرافضل مروت بولےاس قسم کےفیصلوں سے پارٹی کو نقصان ہوا،ان فیصلوں کی تحقیقات اورذمہ داروں کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ہم شیرانی گروپ میں شامل رہتےتوبھلےبلانہ ملتالیکن ہم شیرانی گروپ کےنشان پرالیکشن لڑتےاوراپنی نشستوں سےمحروم نہ ہوتے۔ غلط فیصلوں کی وجہ سےآج ہم اپنی اسی نشستوں سےمحروم ہوگئے۔
شیر افضل مروت کےبقول بانی پی ٹی آئی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مایوس اور ناخوش ہوئے، انہوں نےپشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکیلئےکہاہے۔