ویب ڈیسک ۔۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےاعلان کیاہےکہ لانگ مارچ کےدوران ملتوی ہونےوالےپرچے23جون کولئےجائیں گے۔
واضح رہےکہ 25مئی کوتحریک انصاف کےلانگ مارچ کےباعث اوپن یونیورسٹی نےامن وامان کی صورتحال کےپیش نظربی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری) بی ایس ، بی ایڈ (اوڈی ایل) پروگراموں کےامتحانات ملک بھرمیں ملتوی کردئیےتھے۔
اب حالات معمول پرآتےہی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےان ملتوی شدہ پرچوں کیلئےنئی تاریخ کااعلان کردیاہے۔
ڈی جی خان بورڈمیٹرک کےملتوی شدہ پرچے
دوسری جانب ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازی خان کےتحت میٹرک سالانہ امتحانات 2022کےمنسوخ ہونےوالےانگلش ، فزکس اوراسلامیات اختیاری کےپرچے11جون 2022کوہونگے۔
کنٹرولرامتحانات نےتمام متعلقین کوآگاہ کرتےہوئےکہاہےکہ ثانوی و اعلی تعلیمی بورڈکےزیراہتمام میٹرک سالانہ کےپرچےانگلش فرسٹ گروپ اور فزکس /اسلامیات اختیاری سیکنڈگروپ جوکہ کینسل کئےگئےتھے۔ ان پرچوں کےدوبارہ امتحانات کااعلان کردیاگیاہے۔
انگلش لازمی کاپرچہ مورخہ 11جون 2022بروزہفتہ صبح کےسیشن میں اورفزکس/اسلامیات اختیاری کےپرچہ سیکنڈٹائم میں ہونگے۔