Home / مسلح افواج کےسربراہان کی مدت پانچ سال کردی گئی

مسلح افواج کےسربراہان کی مدت پانچ سال کردی گئی

Acting president Yousaf Raza Gillani signing bills

ویب ڈیسک ۔۔ قائم مقام صدریوسف رضا گیلانی نےسینیٹ اورقومی اسمبلی کے منظورکردہ 6 بلوں پر دستخط کردئیےجس کے ساتھ ہی تمام بل قانون بن کرفوری نافذالعمل ہوگئے۔

میڈیاذرائع کے مطابق قائم مقام صدر مملکت نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل، نیوی ایکٹ ترمیمی بل، ائیر فورس ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے۔

ان بلوں کےقانون بننےسےاب آرمی ، نیوی اورائیرفورس چیفس کےمدت ملازمت 3سال سےبڑھ کر5سال کردی گئی ہے۔

اس کےعلاوہ قائم مقام صدرنے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر دستخط کر دیے۔ قائم مقام صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کے بلز پر دستخط کیے۔

عدالت عظمیٰ میں اب ججوں کی تعداد17سےبڑھ کر34ہوجائےگی۔ اسلام آبادہائیکورٹ میں ججزکی تعداد9سےبڑھ کر12ہوجائےگی۔

قائم مقام صدر کے دستخط کے بعد تمام چھ بلز قانون بن گئے۔

قومی اسمبلی اورسینیٹ میں ان بلوں کی منظوری کےوقت اپوزیشن نےشدیداحتجاج کیا،اسپیکرڈائس کاگھیراوکرکےبلوں کی کاپیاں پھاڑڈالیں۔

یہ بھی چیک کریں

PTI civil disobedience movement

سول نافرمانی تحریک پرکچھ واضح نہیں، گنڈاپور

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں سول نافرمانی کی تحریک کےحوالےسےابھی کچھ بھی حتمی …