Home / پاکستانی جامعات کیلئےعالمی اعزاز

پاکستانی جامعات کیلئےعالمی اعزاز

Pakistani universities top world ranking

ویب ڈیسک ۔۔ برطانوی ادارے نے دنیا کی پانچ سو بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کردی، فہرست میں پاکستان کی بھی تین جامعات کو شامل کیا گیا ہے۔

دنیا بھر کی جامعات پر نظر رکھنے والے برطانوی ادارے کواک ریلی سائمنڈز ( کیو ایس) کی جانب سے سال 2022 کی 500 بہترین جامعات کی جاری کی گئی فہرست میں پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی( نسٹ 334)، قائداعظم یونیورسٹی ( کیو اے یو 363)، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز ( پی آئی ای اے ایس 390)کو شامل کیا گیا ہے۔

بہترین کارکردگی کی بنیاد پر امریکی یونیورسٹی میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی جب کہ دوسرے نمبر پر برطانیہ کے مشہور تعلیمی ادارے کیمبرج یونیورسٹی کو رکھا گیا ہے۔

اسی طرح دنیا کی دس بہترین جامعات پانچ امریکی، چار برطانوی جب کہ ایک سوئٹزرلینڈ کی جامعہ شامل ہے۔

ایشیا کی سب سے بہتر یونیورسٹی کا اعزاز نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور نے حاصل کیا جو عالمی سطح پر11 ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی جب کہ چین کی دو جامعات پیکنگ یونیورسٹی 12 ویں اور ٹسنگ ہوا یونیورسٹی کو 14ویں نمبر پر رکھا گیا۔

یہ بھی چیک کریں

NAB investigation of Sitara Group Owner Mian Adrees' alleged involvement into billions of electricity theft scandal

اربوں کی بجلی چوری ، ستارہ گروپ کےمالک نیب کےریڈارپر

Tuesday, 20 October 2026 | Web Desk فیصل آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی یعنی فیسکو میں مبینہ …