Home / بلوچستان میں 2دھماکے،28جاں بحق،درجنوں زخمی

بلوچستان میں 2دھماکے،28جاں بحق،درجنوں زخمی

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے،اب تک موصول ہونےوالی اطلاعات کےمطابق جاں بحق ہونےوالی مجموعی تعداداٹھائیس ہے،درجنوں زخمی اس کےعلاوہ ہیں ۔ جاں بحق افرادکی تعدادمیں اضافےکاخدشہ ۔۔

میڈیاسےموصول ہونےوالی اطلاعات کےمطابق پہلا دھماکا ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں آزادامیدواراسفندیارکاکڑکےانتخابی دفترکےباہرہوا۔ اس دھماکےمیں پندرہ افرادجاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوئے۔ دھماکےکی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ،زخمیوں اورلاشوں کوہسپتال پہنچایا، خانوزئی ہسپتال ذرائع کےمطابق زخمیوں میں سےبیشترکی حالت نازک ہے ۔۔

سابق وزیر اسفند یار خٹک کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے،اس بار ٹکٹ نہ ملنے پر وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑرہے ہیں۔

قلعہ سیف اللہ دھماکا

بلوچستان میں دوسرادھماکاقلعہ سیف اللہ میں جےیوآئی ف کےدفترکےباہرہوا، اس واقعےمیں تیرہ افرادجاں بحق جبکہ متعددافرادزخمی ہوگئے۔

قلعہ سیف اللہ کےحلقہ این اےدوسواکاون سےجےیوآئی ف کےمولاناعبدالواسع امیدوارہیں ۔۔

عوام ووٹ ڈالنے باہر ضرور نکلیں، نگراں وزیر اعلیٰ

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تخریب کاری کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانےکی ہدایت ۔ انہوں نے کہا کہ عوام خوف زدہ نہ ہوں حق رائے دہی کے استعمال کے لیے ضرور نکلیں۔

الیکشن کمیشن نےرپورٹ طلب کرلی

الیکشن کمیشن نےبم دھماکوں کانوٹس لیتےہوئےآئی جی اورچیف سیکریٹری سےرپورٹ طلب کرتےہوئےملوث افرادکی فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

نگران وزیرداخلہ کاردعملبلوچستان میں دہشت گردی کےواقعات کی مذمت کرتےہوئےنگران وفاقی وزیرداخلہ نےکہااس قسم کےبزدلانہ واقعات دہشت گردی کےخلاف ریاست کےعزم کوہرگزکمزورنہیں کرسکتے ۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore college rape incident

ریپ کاجھوٹاواقعہ پی ٹی آئی نےفسادپھیلانےکیلئےگھڑا،مریم نواز

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےایک بارپھرتحریک انصاف کودہشت گردجماعت قراردےدیا۔ کہایہ وہ جماعت …