Home / سینیٹرعرفان صدیقی کاجسٹس منصورکوطنزیہ جواب

سینیٹرعرفان صدیقی کاجسٹس منصورکوطنزیہ جواب

senator irfan siddiqi tweet

ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی کاسپریم کورٹ کےجسٹس منصورعلی شاہ کےسیمینارمیں خطاب پرمعنی خیزلیکن واضح ردعمل ۔

سوشل میڈیاسائٹ پراپنےپیغام میں انہوں نےپوچھاکہ کیا عدالتی فیصلوں کا آئین و قانون کے مطابق ہونا بھی آئینی تقاضا ہے یا نہیں؟ ‏عزت مآب جسٹس سید منصور علی شاہ نے فرمایاکہ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد لازمی آئینی تقاضا ہے۔ انتظامیہ کے پاس ان فیصلوں پر عمل کرنے کے سوا کوئی چوائس نہیں۔ اس طرف چل پڑے تو آئینی توازن بگڑ جائے گا۔

عالی مرتبت جج صاحب سے سو فی صد اتفاق کرتے ہوئے صرف اتنی رہنمائی مطلوب ہے کہ کیا عدالتی فیصلوں کا آئین و قانون کے مطابق ہونا بھی آئینی تقاضا ہے یا نہیں؟

انہوں نے مزید لکھا کہ کیا عدلیہ کے پاس یہ چوائس موجود ہے کہ وہ آئین کے واضح اور غیر مبہم آرٹیکلز کی نفی کرتے ہوئے اپنی مرضی کا آئین لکھ لے؟ اور کیا اگر عدالت اس طرح کے فیصلوں کی طرف چل نکلے تو”آئینی توازن” بگڑے گا یا نہیں؟

یہ بھی چیک کریں

PTI civil disobedience movement

سول نافرمانی تحریک پرکچھ واضح نہیں، گنڈاپور

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں سول نافرمانی کی تحریک کےحوالےسےابھی کچھ بھی حتمی …