Home / جرمنی میں انشااللہ کوسرکاری طورپرتسلیم کرلیاگیا

جرمنی میں انشااللہ کوسرکاری طورپرتسلیم کرلیاگیا

InshAllah

جرمنی کی معروف ترین ’’لغت ڈوڈن‘‘میں عربی لفظ ‘ان شاء اللہ’ کو اب جرمن لفظ کے طور پر شامل کرلیا گیا۔

اس لغت میں ان شاء اللہ کے معنی ‘اگر اللہ نے چاہا’ کے طور پر درج کیے گئے ہیں۔

اسپٹنک کی رپورٹ کے مطابق لغت میں اس ‘ان شاء اللہ’ کے ہجے جرمن حروف تہجی کےحساب سےلکھے گئے۔

فی الحال اس لفظ کو صرف لغت کی ویب سائٹ پر درج کیا گیا ہے،پرنٹ ورژن میں کب تک درج کیا جائے گا اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

لفظ ‘ان شاء اللہ اہل اسلام کی جانب سے کثرت سے استعمال کیا جانے والا لفظ ہے جو کسی کام کے خیریت سے ہوجانے کی امید پر بطور دعا کہا جاتا ہے۔

جرمنی میں تقریباً 5 لاکھ مسلمان ہیں اور یہ یورپ میں مسلمانوں کی دوسرے نمبر پر سب سے بڑی تعداد ہے۔

یہ بھی چیک کریں

The Holy Quran; Sura-e-Haj

بخشش اورعزت کی روزی کاوعدہ

اللہ پاک قرآن پاک کی سورہ حج کی آیت نمبر49 اور50 میں فرماتےہیں : کہہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے