Home / یوٹیوب کی سی ای اومستعفی، نئےسی ای اوکون؟

یوٹیوب کی سی ای اومستعفی، نئےسی ای اوکون؟

Susan Wojcicki resigns

ویب ڈیسک ۔۔ سوزن ووجیکی 9 سال بعد یوٹیوب کے سی ای او کے عہدے سے سبکدوش،ان کی جگہ کمپنی کےنئے سی ای اونیل موہن ہونگے۔
یوٹیوب نےاپنے بلاگ پرایک نوٹ شائع کیا جس میں سوزن ووجیکی نےاپنے کیرئیراوریوٹیوب کی ایک عام سےآغازسےلیکرعالمی جائنٹ بننےتک کی کہانی کی کچھ جھلکیاں بیان کی ہیں۔

سوزن کےمطابق یوٹیوب میں ان کاکیرئیرشانداررہا،وہ اس ادارےکی صف اول میں شامل رہیں اوراس کی ترقی میں اپنابیسٹ دیا۔ ووجیکی ٹیک کی دنیا کی سب سے کامیاب اوربااثرخواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے9سال پہلے پہلی بار سی ای اوکا عہدہ سنبھالااوریوٹیوب کوغیرمعمولی بلندیوں تک پہنچایا۔

ووجیکی کامزیدکہناتھاکہ کہ 25برس پہلےاس نےاپنےچنددوستوں کےساتھ ملکرایک نیاسرچ انجن بنانےکافیصلہ کیالیکن یہ سب کرنےکیلئےان لوگوں کےپاس نہ توکوئی ڈھنگ کی جگہ تھی اورنہ ہی پیسے۔ یہ کام انہوں نےایک گیراج سےشروع کیاجودراصل ووجیکی کاہی تھا۔ ووجیکی نےاعتراف کیاکہ اس وقت کاکیاگیافیصلہ اس کی زندگی کاسب سےبہترین فیصلہ ثابت ہوا۔

یوٹیوب کے نئے سی ای او نیل موہن پچھلے سات سالوں سے کمپنی کےچیف پروڈکٹ آفیسرہیں، اور پہلی بار15 سال قبل گوگل میں شامل ہوئے، جب کمپنی نے ڈبل کلک کو حاصل کیا۔

ووجیکی نے یوٹیوب صارفین کو یقین دلایا کہ نیل موہن کمپنی کیلئےبہترین ثابت ہونگے اوراسےکامیابی کی نئی بلندیوں تک لےجانےکیلئےاپنابہترین کرداراداکریں گے۔

سوزن ووجکی بارےدلچسپ حقائق

ووجیکی سیلیکون ویلی میں پیداہوئیں ۔

وہ شروع سے ہی گوگل کے ساتھ رہی ہیں اورکمپنی کی وہ سولہویں ملازم تھیں۔

آپ گوگل ایڈسینس کے لیے ووجیکی کاشکریہ ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے گوگل ایڈورڈزکو سیلف سروس پلیٹ فارم میں ڈھالنےکاتخلیقی کام سرانجام دیا۔

ووجیکی نے گوگل کی یوٹیوب خریداری کی سربراہی کی۔ وہ اس وقت گوگل ویڈیوکی انچارج تھیں اوریوٹیوب ان کاسب سے ذہین حریف تھا۔

گوگل سرچ انجن کے غلبے کے پیچھےجس کاہاتھ ہےاس کانام ہےووجیکی۔

ووجیکی نے یوٹیوب کمیونٹی کی ضروریات اورمقاصد کو سمجھنے کے لیے کام کیا ہے۔

ووجیکی ورچوئل رئیلٹی کویوٹیب کےاگلے مقصد کےطورپردیکھتی ہہیں ۔ وہ فیس بک اورویسل کے ساتھ تیزی سے نمایاں وائرل ویڈیو حریف کے طورپرابھرتے ہوئے تخلیق کاروں کوگہرے 3-ڈی ٹیلنٹ تیارکرنےکےلیے بااختیاربنانا چاہتی ہیں۔

ووجیکی نے ثابت کیا ہے کہ آپ ایک ہی وقت میں ایک اچھے والدین اور اعلیٰ ایگزیکٹو بن سکتے ہیں۔ اس نے اپنی گھریلو زندگی اور کام کی زندگی میں توازن رکھا۔ وہ کسی بھی لیڈر کے لیے ایک مثال ہیں۔

آج، گوگل کام کرنے والے والدین کے لیے ایک بہترین جگہ ہے: ماں بننے والی خواتین کیلئےیہاں پارکنگ کی خصوصی جگہیں ہیں، ملازمین کو 18 ہفتوں کی پیڈچھٹی ملتی ہے،سائٹ پر نرسنگ رومز موجود ہیں۔ ووجکی چار ماہ کی حاملہ تھیں جب اس نے پہلی بار کمپنی میں کام کرنا شروع کیا۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Sharif murder case verdict

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے …