Home / بسمہ اللہ پڑھ کرخنزیرکاگوشت کھانےوالی خاتون کوسخت سزا

بسمہ اللہ پڑھ کرخنزیرکاگوشت کھانےوالی خاتون کوسخت سزا

Indonesia's woman tiktoker sentenced

ویب ڈیسک ۔۔ انڈونیشیاکی عدالت نےمتنازعہ ویڈیواپ لوڈکرکےمسلمانوں کےجذبات مجروح کرنےوالی ٹک ٹاکرخاتون کودوسال قیداوربھاری جرمانےکی سزاسنادی ۔

خبرکی تفصیل کےمطابق انڈونیشیا کے جنوبی صوبے سماترا کی پالیمبانگ عدالت نے ٹک ٹاک ٹاکر لینا لتفیاوتی کو توہین مذہب کے کیس میں جرم ثابت ہونےپرسزا سنائی۔ خاتون ٹک ٹاکرکی جانب سےایک ویڈیواپ لوڈکی گئی جس میں وہ مسلمانوں سےکہتی ہےکہ وہ خنزیرکاگوشت کھانےسےپہلےبسمہ اللہ پڑھیں۔

سوشل میڈیاصارفین نےاس قسم کی متنازعہ ویڈیواپ لوڈکرنےپرخاتون ٹک ٹاکر پرشدیدتنقیدکی ۔ بہت سےلوگوں نےاسےخاتون کی جانب سےشہرت حاصل کرنے کے لیے اسٹنٹ قراردیا۔

عدالتی فیصلےکےمطابق اس خاتون کودوسال قیدکےعلاوہ پاکستانی روپوں میں تقریباً45لاکھ روپےکےقریب جرمانہ بھی اداکرناہوگا۔ فیصلہ سننےکےبعدٹک ٹاکرخاتون رونےلگی اورکہاکہ وہ اپنےفعل پربہت بارمعافی مانگ چکی ہیں ۔ اس نےکہا مجھ سےغلطی ہوئی لیکن مجھےدوسال قیدکی توقع نہیں تھی ۔

یہ بھی چیک کریں

kolkata lady doctor killer

کولکتہ: لیڈی ڈاکٹرقتل کےملزم سےمتعلق سنسنی خیزانکشافات

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی شہرکولکتہ میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعدانتہائی …