Home / واٹس ایپ : آن لائن سٹیٹس چھپانےکےفیچرپرکام جاری

واٹس ایپ : آن لائن سٹیٹس چھپانےکےفیچرپرکام جاری

Whatsapp status hiding feature

ویب ڈیسک ۔۔ واٹس ایپ کی جانب سےصارفین کیلئے ایک نیا فیچر تیارکیا جارہا ہےجس کی مددسےصارفین کو اپنا آن لائن اسٹیٹس چھپانےکی سہولت حاصل ہوجائےگی۔

واضح رہےکہ صارفین کی جانب سےآن لائن اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

واٹس ایپ کی آنےوالی اپ ڈیٹس پر نظررکھنےوالی سائٹ ’ویب ایٹ آل انفو‘نے تصدیق کی ہے کہ صارفین کی رائے کو مدنظررکھتے ہوئے واٹس ایپ ایک ایسے فیچرپر کام رہا ہے جس کی مددسےہمیں یہ اختیارہوگاکہ ہم جسےچاہیں گےصرف وہی واٹس ایپ پرہمیں آن لائن دیکھ سکےگا۔

یہ فیچرصارفین کومستقبل میں ریلیز ہونے والےواٹس ایپ کے اپڈیٹڈ ورژن میں فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب واٹس ایپ کی جانب سے چند بیٹا صارفین کے لیے میسج ڈیلیٹ کرنے کے وقت کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے، دیگر صارفین کے لیے بھی یہ فیچر جلد متعارف کروایا جائے گا۔

واٹس ایپ نے رواں برس مئی میں متعارف کرائے گئے نئے فیچر ’ری ایکشن‘ کوبھی مزید بہتر بنا دیا ہے، واٹس ایپ انتظامیہ اس وقت دیگر کئی فیچرز پر بھی کام کرنے میں مصروف ہے۔

گزشہ ماہ کے آغاز میں واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے میسیج کوانڈو اورایڈٹ کرنے کے فیچرز پر بھی کام کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین کے پاس پیغامات غلطی سے ڈیلیٹ کرنے کے بعد انہیں واپس حاصل کرنے اور پیغامات بھیجنے کے بعد ان میں ترمیم کرنے کا اختیارحاصل ہوجائےگا۔

فی الحال واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات کو صرف ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے لیکن اس کو ایڈٹ کرنا ممکن نہیں تاہم اس نئے فیچر کے متعارف ہونے کے بعد صارفین پیغامات بھیجنے کے بعد ان میں ترمیم بھی کرسکیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Bashar al Asad take refuge in Russia

بشارالاسدکوخاندان سمیت روس میں پناہ مل گئی

ویب ڈیسک ۔۔ روس نے سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کو …