Home / امریکی اداروں کےمسلم ملازمین کیلئےبڑی خبر

امریکی اداروں کےمسلم ملازمین کیلئےبڑی خبر

US Supreme Court allows Muslims prayer gatherings

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی سپریم کورٹ نے اسکولوں اورسرکاری عمارتوں میں باجماعت نمازکی پابندی کو آئین کی پہلی ترمیم کے منافی قرار دیدیا۔ امریکی آئین کی پہلی ترمیم شہریوں کے مذہبی عقائد کے احترام کو یقینی بناتی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی عدالت عظمیٰ کے قدامت پسند ججوں نے آج ایک بار پھر آئینی ترمیم کی دوبارہ تشریح کی جو سرکاری ملازمین کو کام کی جگہ اپنے عقیدے کے اظہار سے متعلق ہے۔

امریکی وفاقی ججز نے اسکولوں سمیت تمام سرکاری عمارتوں میں مسلمان ملازمین کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ پابندی آئین کی پہلی ترمیم سے متصادم ہے جو ملازمین کے عقائد کے تحفظ کی ضمانت دیتی ہے۔
6ججز نے باجماعت نماز کی اجازت دینے کے حق میں فیصلہ دیا جب کہ 3 نے مخالفت کی۔

واضح رہےکہ یہ معاملہ اس وقت سامنےآیاجب واشنگٹن ہائی اسکول کے ایک سابق فٹ بال کوچ جوزف کینیڈی میچ کے بعد 50 گز کی لائن پر باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت دینے کی وجہ سے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

جوزف کینیڈی نے اپنی برطرفی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انھوں نے نماز پڑھنے کی اجازت محض مذہبی رواداری کے تحت دی تھی جو آئین کی خلاف ورزی نہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Bashar al Asad take refuge in Russia

بشارالاسدکوخاندان سمیت روس میں پناہ مل گئی

ویب ڈیسک ۔۔ روس نے سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کو …