Home / امریکی صدرنےگن کنٹرول بل پردستخط کردئیے

امریکی صدرنےگن کنٹرول بل پردستخط کردئیے

US President Joe Biden Signs Gun Control Bill

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتے کے روزامریکی تاریخ کےپہلے گن کنٹرول بل پر دستخط کرکےاسےقانون کی شکل دےدی،جس کےتحت مجرمانہ ریکارڈکےحامل اورذہنی مسائل کاشکارافرادکیلئےاسلحےکاحصول روک دیاگیاہے۔

یہ بل جسےبائی پارٹیزن سیفرکمیونیٹیزایکٹ 2022کانام دیاگیاہے،امریکی ایوان نمائندگان میں اسے193کےمقابلےمیں 234ووٹوں سےپاس کردیاگیا۔

امریکی سینیٹ نے جمعرات کواس بل کو 65-33 کےمارجن سےمنظورکرکےایوان نمائندگان بھجوایاتھا۔

اس بل پردستخط کرتےہوئےصدربائیڈن کاکہناتھاامیدہےاب بہت سی معصوم زندگیاں ضائع ہونےسےبچ جائیں گی۔ انہوں نےکہاکہ تواترسےہونےوالےفائرنگ کےواقعات کےبعدہم پربہت دباوتھاکہ اس حوالےسےکچھ کریں۔

امریکی میڈیا نے نئے قانون کو 30 سال کےدوران "آتشیں اسلحہ سے متعلق سب سے اہم قانون سازی” قراردے دیاہے۔

گن کنٹرول قانون کے تحت 21 سال سے کم عمر کے خریداروں کے لیے سخت اسلحہ کےحصول کیلئےسخت جانچ پڑتال کولازمی قراردےدیاگیاہے۔ یہ قانون ذہنی صحت کےپروگراموں اوراسکولوں کی سکیورٹی کواپ گریڈکرنےکیلئےفیڈرل فنڈنگ فراہم کرےگا۔ اس کےعلاوہ یہ قانون غیرشادی شدہ پارٹنرزکونقصان پہنچانےکےمرتکب نام نہادبوائےفرینڈزکوبھی اسلحہ کی فروخت سےروکتاہے۔

قدامت پسندریپبلکنزنےنئے قانون کی مخالفت کرتےہوئےکہاہےکہ وسط مدتی انتخابات میں کانگریس میں اکثریت حاصل ہونےکی صورت میں وہ اس قانون کوختم کردینگے۔

یہ بھی چیک کریں

Bashar al Asad take refuge in Russia

بشارالاسدکوخاندان سمیت روس میں پناہ مل گئی

ویب ڈیسک ۔۔ روس نے سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کو …