نیویارک: (ویب ڈیسک) پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان کوہفتےکےروزنیویارک سےکولوراڈوجاتےہوئےجہازسےزبردستی اتاردیاگیا۔
اس واقعےکی اطلاع خودعامرخان نےاپنی ویڈیوکےذریعےکےدی ۔ سوشل میڈیاپراپ لوڈکی گئی ویڈیومیں عامرخان نےکہاکہ وہ اپنےدوست کےہمراہ نیویارک سےکولوراڈوسپرنگ جارہےتھےجہاں انہیں اپنی اگلی فائٹ کیلئےٹریننگ کرناتھی۔
سٹیم سیل طریقہ علاج کاپہلاتجربہ کامیاب
عامرخان کےمطابق وہ اپنےدوست کےساتھ جہازمیں بیٹھنےوالےتھےکہ ائرلائن انتظامیہ نےانہیں جہازسےچلےجانےکیلئےکہا۔ وجہ پوچھنےپرانہیں بتایاگیاکہ عامرخان کےدوست نےاپنےچہرےپہناہواماسک ٹھیک طرح سےناک کےاوپرنہیں کیاہواتھا۔
عامرخان نےاپنی امریکی باکسرکیرل بروک سےاپنی اگلی فائٹ کیلئےکولوراڈوسپرنگزمیں ٹریننگ کرناتھی۔
فائزرکی بوسٹرڈوزنوجوانوں کیلئےخطرناک
چونتیس سالہ عامرخان کےمطابق ان کےساتھ آج سےپہلےکبھی ایساواقعہ پیش نہیں آیااوروہ اس واقعےکےبعدسےبہت دل گرفتہ ہیں۔ انہوں نےکہاکہ میں نےایساکچھ نہیں کیاتھاکہ پولیس کوبلواکرجہازسےآف لوڈکیاجاتا۔
دوسری جانب امریکی ائرلائن کےمطابق عامرخان نےانتظامیہ کےہدایات پرعمل نہیں کیاجس پرانہیں آف لوڈکرناپڑا۔