Home / ایلون مسک نےٹویٹرکی ٹاپ منیجمنٹ کواڑادیا

ایلون مسک نےٹویٹرکی ٹاپ منیجمنٹ کواڑادیا

twitter miltdown

ویب ڈیسک ۔۔ چوالیس ارب ڈالرکی خطیررقم کےعوض سوشل میڈیاجائنٹ ٹویٹرکوخریدنےوالےدنیاکےامیرترین شخص ایلون مسک ٹویٹرمیں کیاکام سرانجام دینگے،اس حوالےسےکچھ تفصیلات سامنےآئی ہیں۔

ایک خبرکےمطابق ایلون مسک نےٹویٹرکاچارج سنبھالتےہی چیف ایگزیکٹوآفیسرپراگ اگروال کوفارغ کردیا۔ سی ای اوکےعلاوہ چیف فنانشل افسرکوبھی نوکری سےنکالاگیاہے۔ خبرکےمطابق ایلون مسک ابتدائی طورپرکچھ عرصےتک پراگ اگروال کی جگہ کمپنی کےسی ای اوکاکرداراداکرینگے۔ تاہم زیادہ دیرتک وہ اس عہدےکواپنےپاس رکھنےکاارادہ نہیں رکھتے۔

ٹویٹرکی قیادت کوتبدیل کرتےہوئےمزیدجن افرادکوفائرکیاگیاہےان میں لیگل پالیسی اورٹرسٹ کےسربراہ وجےگاڈےاورچیف فنانشل آفیسرنیڈسیگل شامل ہیں۔ نیڈسیگل نے2017میں ٹویٹرکوجوائن کیاتھا۔ اس کےعلاوہ ٹویٹرکےجنرل قونصلرشان ایجٹ بھی فارغ ہونےوالوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے2012ٹویٹرکوجوائن کیاتھا۔ اس حوالےسےقابل ذکربات یہ ہےکہ شان ایجٹ کوکمپنی کی سکیورٹی دفترسےباہرچھوڑکرآئی۔

ذرائع کےحوالےسےیہ خبربھی سامنےآئی ہےکہ ایلون مسک ٹویٹرمیں بہت سی تبدیلیاں لاناچاہتےہیں لیکن ایسافوری طورپرممکن نہیں کیونکہ سالوں سےایک نظام کےتحت چلنےوالی کمپنی میں راتوں رات سب تبدیل نہیں کیاجاسکتا۔ تاہم تجزیہ کاروں کاکہناہےکہ آنےوالےچندمہینوں میں صارفین ٹویٹرکی پالیسی میں واضح تبدیلیاں دیکھیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Digital Clinic for autism care in Saudi Arab

آٹزم کےعلاج کیلئےڈیجیٹل کلینک کاآغاز

ویب ڈیسک ۔۔ آٹزم کے شکار افراد کے لیے طائف عزیزکاروان کی کامیابی کے بعدسوسائٹی …