ویب ڈیسک ۔۔ ترکی کی سالانہ افراط زر جنوری میں 48.69 فیصد کی 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جو جمعرات کے اعداد و شمار کے مطابق توقع سے کچھ زیادہ ہے، جس کی وجہ گزشتہ سال کے آخر میں شرح سود میں غیر روایتی کٹوتیوں اور لیرا کرنسی میں ہونے والے کریش کی وجہ سے ہوا ہے۔
ترک شماریاتی ادارےکےمطابق اشیائےصرف کی قیمتوں میں 11.1 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کےمقابلےمیں رائٹرز کے سروے کےمطابق اشیائےصرف کی قیمتوں میں ماہانہ 9.8 فیصد اور46.7 فیصدسالانہ اضافہ ہواہے۔
حالیہ مہینوں میں زرمبادلہ سےمتعلق خراب حالات کی عکاسی کرتے ہوئے، پروڈیوسر پرائس انڈیکس جنوری میں 93.53 فیصد کے سالانہ اضافے کے لیے ماہانہ 10.45 فیصد بڑھ گیا۔
صدر طیب اردگان کی جانب سے قیمتوں میں دوگنااضافے کے باوجود کریڈٹ اور برآمدات کو ترجیح دینے کے لیے مرکزی بینک نے شرح سود میں 500 بیسس پوائنٹس کی کمی کی جس کی وجہ سے گزشتہ سال لیرا نے اپنی قیمت میں 44 فیصد کمی ہوئی ۔
جزوی طور پر کرنسی کے بحران کے جواب میں، ترکی نے اس سال گیس بجلی، روڈ ٹولز اور بسوں کے کرایوں میں اضافہ کیاہےجس سے افراط زر کے دباؤ میں اضافہ ہوا۔ ماہانہ کم از کم اجرت میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا۔
پچھلےماہ افراط زر کی وجہ ٹرانسپورٹ کی قیمتیں تھیں، جو سال بہ سال 68.9 فیصد بڑھ گئی، جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 55.6 فیصد اضافہ ہوا، جس سے گھریلو آمدنی اور بچت پرگہرااثرپڑا۔