ویب ڈیسک ۔۔ ترکی کاکہناہےکہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لاناچاہتاہےلیکن ایساوہ فلسطین کازکی قیمت پرہرگزنہیں کرےگا۔
ٹی آر ٹی ورلڈ کی رپورٹ کےمطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کومعمول پرلانےکیلئےفلسطین کازپرہرگزکوئی سمجھوتہ نہیں کرینگےجیساکہ کچھ دوسرےملکوں نےکیاہے۔
ترکی اوراسرائیلی میں قربتیں بڑھنےلگیں
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے مسئلے پرترکی کےموقف میں کبھی تبدیلی نہیں آئی اورہم برملااپنےموقف کااظہاربھی کرتےآئےہیں۔ اس لئےاسرائیل سےہمارےتعلقات بہتربنانےکی کوششوں کوغلط معنی نہ پہنائےجائیں۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ انقرہ اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے سے دو ریاستی حل میں ترکی کے کردار میں اضافہ ہو سکتا ہے لیکن ہم اپنے بنیادی اصولوں اور دو ریاستی حل سمیت اپنے مؤقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔