Home / کملاہیرس نےبائیڈن کاتختہ الٹا: ڈونلڈٹرمپ

کملاہیرس نےبائیڈن کاتختہ الٹا: ڈونلڈٹرمپ

Trump claims Kamala Harris conspired against Biden

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ یہ کہناغلط نہ ہوگاکہ امریکی سیاست میں جس قسم کی زبان اب استعمال ہوناشروع ہوگئی ہے،کچھ سال پہلےتک کوئی اس کاتصوربھی نہیں کرسکتاتھا ۔

امریکی سیاست کونئےرنگوں میں رنگنےوالےڈونلڈٹرمپ نومبرمیں ایک بارپھرصدارتی الیکشن لڑنےجارہےہیں ۔ وہ موجودہ صدرجوبائیڈن اوراپنی مخالف صدارتی امیدوارکملاہیرس پرالزام لگانےاورانہیں زچ کرنےکاکوئی موقع ہاتھ سےجانےنہیں دیتے۔

اپنےتازہ ترین بیان میں انہوں نےدعویٰ کیاہےکہ جوبائیڈن کےخلاف بغاوت ہوئی اوران کاتختہ الٹاگیاہے۔ ٹرمپ کےمطابق جوبائیڈن انہیں کملاہیرس سےزیادہ پسندکرتےہیں کیونکہ کملاہیرس نےبائیڈن کوہٹاکرصدارتی امیدوارکی جگہ لی ہے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارکملاہیرس نےٹرمپ کوصدارتی منصب کیلئےان فٹ قراردیتےہوئےان سےاپنی صحت کی رپورٹ شیئرکرنےکامطالبہ کیاہے۔

امریکہ میں اگلےماہ نومبرمیں صدارتی الیکشن ہونےجارہےہیں ، ری پبلکن امیدوارڈونلڈٹرمپ اورکملاہیرس میں کانٹےکامقابلہ متوقع ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Iranian Foreign Ministry spokesperson Esmaeil Baqaei addresses a press conference in Tehran about the two-day plan to reopen the Strait of Hormuz

امریکاسے2دن میں معاہدےکاامکان

Tuesday, 3 November 2026 | Web Desk امریکی صدرٹرمپ کی جانب سےایران پرجلددوبارہ حملوں کےاعلانات …