مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ یہ کہناغلط نہ ہوگاکہ امریکی سیاست میں جس قسم کی زبان اب استعمال ہوناشروع ہوگئی ہے،کچھ سال پہلےتک کوئی اس کاتصوربھی نہیں کرسکتاتھا ۔
امریکی سیاست کونئےرنگوں میں رنگنےوالےڈونلڈٹرمپ نومبرمیں ایک بارپھرصدارتی الیکشن لڑنےجارہےہیں ۔ وہ موجودہ صدرجوبائیڈن اوراپنی مخالف صدارتی امیدوارکملاہیرس پرالزام لگانےاورانہیں زچ کرنےکاکوئی موقع ہاتھ سےجانےنہیں دیتے۔
اپنےتازہ ترین بیان میں انہوں نےدعویٰ کیاہےکہ جوبائیڈن کےخلاف بغاوت ہوئی اوران کاتختہ الٹاگیاہے۔ ٹرمپ کےمطابق جوبائیڈن انہیں کملاہیرس سےزیادہ پسندکرتےہیں کیونکہ کملاہیرس نےبائیڈن کوہٹاکرصدارتی امیدوارکی جگہ لی ہے۔
دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارکملاہیرس نےٹرمپ کوصدارتی منصب کیلئےان فٹ قراردیتےہوئےان سےاپنی صحت کی رپورٹ شیئرکرنےکامطالبہ کیاہے۔
امریکہ میں اگلےماہ نومبرمیں صدارتی الیکشن ہونےجارہےہیں ، ری پبلکن امیدوارڈونلڈٹرمپ اورکملاہیرس میں کانٹےکامقابلہ متوقع ہے۔