Home / ٹرمپ امریکہ کے47ویں صدرمنتخب

ٹرمپ امریکہ کے47ویں صدرمنتخب

Donald Trump becomes US President

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ری پبلکن پارٹی کےڈونلڈٹرمپ امریکہ کےصدرمنتخب ۔ انہوں نےڈیموکریٹک پارٹی کی کملاہیرس کوشکست دی ۔

اپنی جیت کےبعدفلوریڈامیں اپنےحامیوں سےخطاب کرتےہوئےٹرمپ نےایک بارپھراعتمادکااظہارکرنےپرامریکی عوام کاشکریہ اداکیااورکہاکہ وہ ایک پھرمیک امریکہ گریٹ اگین کےسفرکاآغازکریں گے۔ امریکہ کوموجودہ سےبھی بہتربنائیں گے۔

ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاوہ امریکی عوام کےمستقبل کومحفوظ بنائیں گے۔ انہوں نےایک بارپھرسرحدوں کومحفوظ بنانےکی بات کی ۔ انہوں نےووٹ دینےپرامریکہ میں بسنےوالےعربوں اورمسلمانوں کاشکریہ بھی اداکیا۔

ٹرمپ نےالیکشن مہم چلانےوالی اپنی ٹیم کوبھی خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ انہوں نےبہترین کام کیا۔ نومنتخب امریکی صدرنےکہاکہ امریکہ کوایک گریٹ ملک بنانےتک چین سےنہیں بیٹھیں گے۔ امریکہ کےتمام معاملات اب بہترہونےوالےہیں۔

ٹرمپ نےکہامیں جنگیں شروع نہیں کروں گابلکہ جنگوں کوختم کروں گا۔

مبارکبادیں

صدارتی الیکشن میں کامیابی کےبعددنیابھرسےٹرمپ کومبارکبادیں موصول ہورہی ہیں ۔ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نےبھی ٹرمپ کومبارکبادکاپیغام بھجوایاہےاورکہاہےان کی حکومت نئی امریکہ انتظامیہ کےساتھ کام کرنےکیلئےپرجوش ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونےکہاہےڈونلڈٹرمپ کوامریکی عوام نےزبردست مینڈیٹ دیاہے۔ انہیں یہ کامیابی جنگیں رکوانےکےوعدےپورےکرنےکیلئےملی ہے۔

کامیابی میں ایلون مسک کاکردار

کہتےہیں ٹیسلاکےبانی ایلون مسک نےٹرمپ کی جیت میں اہم کرداراداکیاہے۔ انہوں نےنہ صرف اپنےسوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس کوٹرمپ کی انتخابی مہم کیلئےاستعمال کیابلکہ الیکشن مہم چلانےکیلئے132ملین ڈالرکی خطیررقم بھی چندہ کی۔

سینیٹ میں بھی ری پبلکنزکی اکثریت

امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں امریکی کانگریس کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں ری پبلکنز نے اکثریت حاصل کر لی۔

امریکی صدارتی الیکشن میں ری پبلکنز نے 100 رکنی ایوان میں 51 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل کر لی ہے جبکہ 43 نشستوں پر ڈیموکریٹ نے کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Kamala Harris beat Trump in early voting

امریکی الیکشن: خواتین کس کی طرف ہیں ؟

ویب ڈیسک ۔۔ امریکہ میں ہونےوالےصدارتی الیکشن کیلئےابتدائی ووٹنگ کے ٹرن آؤٹ میں مردوں کو …