ویب ڈیسک ۔۔ ٹک ٹاک پراب ان لوگوں کیلئےپوسٹ کرناآسان نہیں رہےگاجومتنازع مواداپ لوڈیاکمیونٹی گائیڈلائنزکی خلاف ورزی کرتےہیں۔
ٹک ٹاک انتظامیہ کی طرف سےواضح کیاگیاہےکہ ایسےصارفین کےخلاف کریک ڈاون تیزکیاجارہاہےجونقصان دہ مواداپ لوڈ کرتےہیں۔ یہی نہیں بلکہ کمپنی کی طرف سےایپ کےقوانین کوبھی مزیدسخت کیاجارہاہے۔ ٹک ٹاک اس مقصدکیلئےکمیونٹی گائیڈ لائنز کو اپ ڈیٹ کررہاہےجن کااطلاق مئی 2024 سےہوگا۔
صارفین کی رہنمائی کیلئےایسےموضوعات کی طویل فہرست بھی جاری کی گئی ہےجن کو ایپ کی فاریوفیڈ کےلیےریکومینڈ نہیں کیا جائے گا۔
اس فہرست میں نامناسب یا پرتشدد موادکےساتھ ساتھ چند ایسے موضوعات کو بھی شامل کیا گیا ہے جو ماضی میں ایپ کے اندر تنازعات کا باعث بن چکے ہیں۔
ٹک ٹاک کی نئی گائیڈ لائنز کے تحت خطرناک سرگرمیوں یا چیلنجز پر مبنی ویڈیوز کو فار یو فیڈ میں نہیں دکھایا جائے گا۔ جسمانی وزن میں کمی یا ڈائیٹنگ سے متعلق مواد کو بھی فاریوفیڈ میں جگہ نہیں ملے گی۔
ٹک ٹاک انتظامیہ کےمطابق ایسےصارفین کےخلاف بھی کارروائی کی جائےگی جومسلسل گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کریں گے۔اس کیٹگری کےصارفین کی مخصوص پوسٹس کے ساتھ ساتھ ان کے اکاؤنٹ کو سرچ میں تلاش کرنا بھی مشکل بنایا دیا جائے گا۔
ایک نیا اکاؤنٹ اسٹیٹس فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے صارفین کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ کہیں وہ ایپ کے اصولوں کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہے؟
اصولوں کی خلاف ورزی پر ٹک ٹاک کا اکاؤنٹ اسٹیٹس صارفین کو اکاؤنٹ یا پوسٹس پر لگنے والی اسٹرائیک کےبارےمیں بتائےگا۔