ویب ڈیسک ۔۔ معروف بونڈائی اوربرونٹےبیچ سمیت سڈنی کےمتعددساحلوں کوشارک مچھلی کےحملےمیں تیراک کی ہلاکت کےبعدبندکردیاگیاہے۔ سڈنی کےکسی ساحل پر60سال کےدوران اس طرح کایہ پہلاواقعہ ہےجس نےپورےآسٹریلیاکوصدمےسےدوچارکردیاہے۔
حکام نےحملےکی جگہ پرشارک کوچارہ لگانےکیلئےاستعمال ہونےوالی ڈرم لائنیں لگادی ہیں ۔ اس کےعلاوہ جائےحادثہ کےقریب ڈرون بھی مسلسل پروازکررہےہیں تاکہ یہ پتالگایاجاسکےکہ آیااب بھی وہ قاتل شارک اس علاقےمیں موجودہےیانہیں ؟
آن لائن شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بدھ کی سہ پہر لٹل بے ساحل کے قریب آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سے تقریباً 20 کلومیٹر (12 میل) جنوب میں اور بوٹنی بے کے داخلی راستے کے قریب شارک ایک شخص پر حملہ کرتی ہے۔ پولیس نے ابھی تک تیراک کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
رینڈوک کونسل کےمئیرڈیلن پارکرنےشارک حملےمیں تیراک کی ہلاکت کوپوری کمیونٹی کیلئےصدمہ قراردیاہے۔ انہوں نےکہاکہ ساحل ہمارا پچھواڑا ہے اور اس طرح کے خوفناک حالات میں ایک المناک موت انتہائی چونکا دینے والی ہے۔
حکام نے لوگوں کو سخت گرمی کے دن پانی سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔