Home / جنوبی کوریاامیگریشن : بس ایک کام اورسب آسان

جنوبی کوریاامیگریشن : بس ایک کام اورسب آسان

south korean immigration

ویب ڈیسک — اگرآپ جنوبی کوریاجیسےملک کی امیگریشن حاصل کرنےکیلئےکوشش کررہےہیں توہم آپ کویہ بتاتےچلیں کہ کورین زبان میں مہارت آپ کےاس خواب کوجلداورآسانی سےشرمندہ تعبیرکرسکتی ہے،کیونکہ مستقبل میں جنوبی کوریاکی امیگریشن کیلئےبنایاگیاپوائنٹ سسٹم کورین زبان پر کمان رکھنے والوں کو ترجیح دے گا۔

کورین وزارت انصاف کےمطابق کوریائی زبان میں روانی ای-7-4 ویزوں کے اجرا کے لیے اہم کردار ادا کرے گی، یہ ویزاابتدائی تین سال کی مدت کے ساتھ کوریا میں مستقل قیام اوراہل خواہشمند تارکین وطن کو لامحدودمرتبہ اس کی تجدید کی اجازت دیتاہے۔

وزارت انصاف کاکہناہےکہ کورین زبان پرعبوررکھنےوالوں کیلئےکوریائی معاشرےمیں گھل مل جانانسبتاً آسان ہوگا، بنسبت ان لوگوں کےجنہیں زبان نہیں آتی۔

وزارت انصاف کے مطابق جو لوگ ای-7-4 ویزوں پرکوریا جانے کے خواہشمند ہیں انہیں زبان کی غیر معمولی مہارت کی صورت میں اعلیٰ پوائنٹس دیئےجائیں گے اوریہ اقدام کورین زبان سیکھنے کی حوصلہ افزائی کیلئے کیا جا رہا ہے۔

وزیرانصاف ہان ڈونگ ہون نے تصدیق کی کہ کورین زبان میں مہارت دکھانے والوں کو خاطر خواہ مراعات دی جائیں گی۔ انہوں نے ملک کی اہم ترجیح کے طور پرہنر مند غیر ملکی کارکنوں کو قبول کرنے کے لیے فوری امیگریشن اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

جنوبی کوریا کی امیگریشن اصلاحات ملک میں شرح پیدائش میں کمی کےباعث متعارف کرائی گئی ہیں کیونکہ اعدادوشمارکےمطابق جنوبی کوریامیں شرح پیدائش تیزی سےگرتی جارہی ہےاورماہرین کےخیال میں یہ ملک کےمستقبل کیلئےکوئی اچھاشگون نہیں۔ اعدادوشمارکےمطابق مئی میں صرف 18,988 پیدائشیں ریکارڈ کی گئیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 5.3 فیصد کم ہیں۔ شرح پیدائش میں کمی کوریا اور اس کی معیشت کے لیے ایک اہم آبادیاتی چیلنج ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Bashar al Asad take refuge in Russia

بشارالاسدکوخاندان سمیت روس میں پناہ مل گئی

ویب ڈیسک ۔۔ روس نے سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کو …