مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کےوقت مسکرانےوالی بعد نڈر فلسطینی لڑکی مریم افیفی کی ویڈیودنیابھرکےسوشل میڈیاپرچندہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی۔
دھماکوں،گولیوں اور گرفتاری کا کوئی خوف یاخوف کاکوئی شائبہ تک اس بہادراوربےخوف فلسطینی لڑکی کے چہرے پر نظر نہیں آیا۔ مریم افیفی کوجب اسرائیلی فوج ہاتھ پیچھےکرکےہتھکڑی لگاکرلےجارہےتھےتووہ ایسےمسکرارہی تھی جیسےوہ جیل نہیں بلکہ اپنےگھرجارہی ہو۔
اس موقع پرمریم افیفی کاکہناتھاکہ وہ نہیں چاہتی کہ فلسطینی بچے بھی خوف کے سائے میں پرورش پائیں، ہمارےچہرے پر خوف اب نہیں ہوگا۔
واضح رہےکہ کچھ دنوں سےاسرائیلی فوج نےبغیرکسی وجہ کےفلسطینیوں پرحملےشروع کررکھےہیں ، اورتواورستائیسیوں رمضان کی شب مسجداقصیٰ میں عبادت میں مصروف نمازیوں پرگولیاں چلائیں اورآنسوگیس کےشیل پھینکے۔ اس کےعلاوہ واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے حملوں میں تین سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ جمعے سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔