ویب ڈیسک ۔۔ عمرہ زائرین کیلئےخوشخبری ۔
سعودی حکومت نے کوروناکورونا وائرس کیخلاف پابندیوں کو مزید نرم کرتےہوئے12 سال یااس سےزائد عمرکےغیرملکی بچوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت دے دی۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق اب 12 سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی شخص مسجد الحرام میں داخل ہونے اور عمرہ کرسکتاہےتاہم ایساکرنےکیلئےاسےحکومت کےوضع کردہ طریقہ کارپرعمل کرناہوگا۔
واضح رہےکہ سعودی عرب پہنچنے سے پہلے قدوم پلیٹ فارم پر کورونا ویکسینیشن مکمل ہونے کا ثبوت رجسٹرکراناہوگا جس کے بعد ہی مملکت میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ بعد ازاں توکلنا اور اعتمرنا ایپس پربھی رجسٹرہوناہوگا۔