Home / ہیلتھ کیئرکی دنیامیں انقلابی اقدام

ہیلتھ کیئرکی دنیامیں انقلابی اقدام

Saudi Arabia's first virtual hospital

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی حکومت کاہیلتھ کیئرکی دنیامیں انقلابی اقدام۔ ملک کےپہلےاوردنیاکےسب سےبڑےورچوئل ہسپتال کاافتتاح کردیا۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق یہ مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلاہسپتال ہےاوراس کابنیادی مقصدشہریوں کوصحت کی جدیدسہولتیں ایک ہی جگہ پرمہیاکرناہے۔ورچوئل ہسپتال نےمریضوں اور ان کے لواحقین کیلئے نئی سہولیات کے دروازے کھول دئیے۔ اس ہسپتال کی مددسےمریضوں کو سپیشلائزڈڈاکٹروں کو دکھانے کے لیے مملکت کے مختلف حصوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں یہ سہولت ان کےشہرمیں ہی دستیاب ہوجائےگی۔

اس ورچوئل ہسپتال کوامریکا کے43 جبکہ مملکت کے130ہسپتالوں سےجوڑاگیاہےاورعرب نیوزکادعویٰ ہےکہ یہ دنیابھرمیں اپنی نوعیت کاواحدہسپتال ہے۔

سعودی خواتین بلٹ ٹرین چلائیں گی

ورچوئل ہسپتال کے مریضوں کوماہرڈاکٹروں کو دکھانے کے لیے کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ مریض اب ایک ہی کنسلٹنگ روم سےدنیابھرکےماہرڈاکٹروں سے طبی رائے حاصل کرسکیں گے۔۔

ڈاکٹرزسےسیشن کے دوران اہم علامات دنیابھرمیں لمحہ بہ لمحہ شیئر کی جا سکتی ہیں۔ ٹیسٹ اور ایکس رے بھی لیے جا سکتے ہیں اور ماہرین کےنیٹ ورک کےساتھ شیئر کیےجاسکتےہیں ۔۔

وزارت صحت کا کہنا ہے سعودی عرب کا مستقبل روشن ہے اورورچوئل ہسپتال میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Sharif murder case verdict

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے …